سیاچن : ریسکیو آپریشن تمام تر مشکلات کے باوجود نویں روز بھی جاری

Siachen

Siachen

سیاچن : : (جیو ڈیسک)سیاچن کے علاقے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے فوجی جوانوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن تمام تر مشکلات کے باوجود نویں روز بھی جاری ہے۔گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے 139جوانوں اور گیارہ سویلین کو نکالنے کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن موسم اور آپریشنل مشکلات کے باوجود بھرپور انداز میں جاری ہے۔ امدادی کاموں میں پانچ سو سے زائد فوجی جوان اور غیرملکی ماہرین حصہ لے رہے ہیں۔ نویں روز علاقے کا موسم صاف ہونے پر ریسکیو آپریشن تیز کیا گیا ہے۔

موسم بہتر ہونے پر کئی ممالک کی جدید آلات سے لیس ماہرین کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں ۔ تین ترجیحی مقامات پرانسانی آثارکی نشاندہی پرکھدائی کیلئے مشینری کے بجائے کدال کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کیلئے چین اور ناروی کے ماہرین کی ٹیمیں اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔