شام کی صورتحال باعث تشویش ہے۔ بان کی مون

ban ki moon

ban ki moon

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام کے صدر بشارالاسد کو بتایا ہے کہ انھیں سکیورٹی فورسز کی جانب سے شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال اور انسانی حقوق کی خلاف وزریوں پر گہری تشویش ہے۔مسٹر بان نے ٹیلی فون پر مسٹر اسد سے بات کی جنھوں نے کہا کہ پولیس اور فوج نے اپنی کارروائیاں بند کر دی ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایک ترجمان کے مطابق مسٹر بان نے شام میں تشدد کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات اور عالمی تنظیم کے انسانی حقوق سے متعلق دفتر سے شامی حکومت کے تعاون  کے مطالبات کو بھی دہرایا۔انسانی حقوق سے متعلق عالمی تنظیم کی اعلی ترین عہدے دار نوی پلے جمعرات کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کو شام کی صورت حال کے بارے میں آگاہ کریں گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ شام کے معاملے پر جرائم کی بین الاقوامی عدالت سے رجوع کرنے کی درخواست بھی کریں گی۔