عامر خان کی اگلی فلم اب دھواں نہیں تلاش کے نام سے بنے گی

Amir Khan

Amir Khan

مسٹرپرفیکٹ کو اپنی فلم کے لئے آخر کار ایک پرفیکٹ نام مل ہی گیا۔ عامر خان کی اگلی فلم اب دھواں نہیں بلکہ تلاش کے نام سے بنے گی۔ بالی وڈ کے سپرا سٹار عامر خان جب تک اپنی فلم کے نام سے لے کر اس کے مکمل ہونے تک کے تمام مراحل سے مطمئن نہیں ہوجاتے فلم میں تبدیلیاں آنا کوئی بڑی بات نہیں۔
اب یہ ہی دیکھ لیجئیے اگلی فلم کا نام پہلے این ایکٹ آف مرڈر رکھا گیا تھا جسے بعد میں تبدیل کرکے دھواں رکھا گیا اوراب تلاش رکھ دیا گیا ہے۔ فلم میں عامر خان ایک پولیس افسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔