فائرنگ سے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے سمیت تین ہلاک

naushero feroze

naushero feroze

نوشہرو فیروز کے علاقے کنڈیارو میں فائرنگ سے ایک سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ کنڈیارو کے گاں شہمیر دیرو میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پسند کی شادی کرنے والے احمد ملاح، اس کی اہلیہ نسیم ملاح اور لڑکی کے والد عبدالغفورملاح موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتول جوڑے کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کلیلئے تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا۔