قومی خواتین ہاکی چیمپیئن شپ چھٹی مرتبہ واپڈا کے نام

women hockey

women hockey

ستائیسویں قومی خواتین ہاکی چیمپیئن شپ پاکستان واپڈا نے مسلسل چھٹی مرتبہ جیت لی۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ چیمپین شپ میں واپڈا نے پہلی، ریلویز نے دوسری اور پاکستان آرمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مہمان خصوصی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت کی جانب سے پی ایچ ایف ویمنز ونگ کیلئے پچاس لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کیا۔