نون لیگ کے کارکنوں کو پرچوں اور تھانہ کچہری سے ڈرایا نہیں جاسکتا :راجہ اظہر اقبال

بھمبر : نون لیگ کے کارکنوں کو پرچوں اور تھانہ کچہری سے ڈرایا نہیں جاسکتا ضلعی حقوق اور فنڈز کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دیں گے بھمبر سے سی ڈی پی دفاتر کی منتقلی کو زور بازو سے روکیں گے سرکاری ملازمین سیاستدانوں کے آلہ کار نہ بنیں اور میرٹ پر کام کریں ضرورت پڑی تو حقوق ضلع بھمبر تحریک شروع کریں گے حکمران ناانصافیاں بند کریں ضلعی وزراء بھی ہوش کے ناخن لیں ورنہ انجام کیلئے تیار ہو جائیں اسمبلی کے اندر اور باہر ہر سطح پر عوامی حقوق کی جنگ لڑیں گے ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر  تحصیل بھمبر کے صدر راجہ اظہر اقبال نے میٹ دی پریس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نون لیگ آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کی محافظ جماعت ہے پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے پسند و نا پسند اور اقرباء پروری کی سیاست شروع کر رکھی ہے جس سے آزاد کشمیر کے سماجی و سیاسی حلقوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے میرٹ اور اصول پسندی نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی وزیر اعظم آزاد کشمیر اور انکی ٹیم نے گڈ گورننس کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہیں ترقیاتی کاموں ،تقرریوں ،تبادلوں میں پسند و ناپسند کے علاوہ پیسے کی چمک کام کر رہی ہے سارے آزاد کشمیر کے فنڈز چکسواری اور چڑھوئی منتقل کیے جارہے ہیں بیوروکریسی کو مفلوج کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری طارق فاروق نے موجودہ حکومت کی ناانصافیوں کیخلاف اسمبلی میں آواز حق بلند کر رہی ہے اور نون لیگ کے کارکنوں نے بھمبر کے حقوق اور فنڈز کے تحفظ کی خاطر ہر قربانی دینے کا تہیہ کر لیا ہے حکومت آزاد کشمیر نون لیگ کے سیلاب کامقابلہ نہیں کر سکتی ایک ہی جھٹکے سے حکومت نے اپنا قبلہ درست کرنا شروع کر دیا ہے بھمبر سے سی ڈی پی کے دفاتر منتقل کرنے کی ساز ش بیوروکریسی نے تیا ر کرنی ہے وہ کروڑوں کی بین الاقوامی امدا د کی بندر بانٹ کرنا چاہتی ہے نون لیگ کسی قیمت پر سی ڈی پی دفاتر کو میرپور منتقل نہیں ہونے دے گی اور اس کو بزوربازو روکا جائیگا انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین ریاست کے ملازم بنیں سیاستدانوں کے آلہ کار نہ بنیں اگر سرکاری ملازمین نے اپنی حدود کراس کی تو انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گاخاص کر  ڈی عی او بھمبر پیپلز پارٹی کی آلہ کار بننے کی بجائے ریاست کی ملازمہ بنیں  انہوں نے کہا کہ اجتماعی عوام کا جمہوری حق ہے جسے کوئی دبا نہیں سکتا نون لیگ کے کارکنوں کیخلاف جھوٹے پرچے درج کیے گئے تو پھر کوئی محفوظ نہیں رہے گا نون لیگ کے کارکنوں کو ان ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا انہوں نے عوامی حقوق کی بحالی اور بھمبر کے حقوق کی آواز بلند کرنے پر کشمیر پریس کلب کے صحافیوں کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ میڈیا کے تعاون سے آئندہ بھی بھمبر کے حقوق کا سفر جاری رکھیں گے ۔