نیشنل گیمز مقررہ وقت پر پنجاب میں ہی ہوں گے، عارف حسن

arif hasan

arif hasan

لاہور : (جیو ڈیسک) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کا کہنا ہے کہ نیشنل گیمز مقررہ وقت پر پنجاب میں ہی ہوں گے اور انہیں پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن حکومت کے تعاون سے منعقد کرائی گی۔

لاہور میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بین الصوبائی گیمز جون کے آخر میں کوئٹہ میں ہوں گے۔ بیچ گیمز کا انعقاد آئندہ سال سندھ میں ہو گا۔ جبکہ یوتھ گیمز بھی آئندہ سال کرائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ لندن اولمپکس میں سوئمنگ میں دو وائلڈ کارڈ اینٹریز ملنے کی توقع ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کا بھی افتتاح کیا۔