پاکستان میں بہت جلد بین الاقوامی کرکٹ کی وآپسی ہو گی۔ ذکا اشرف

zaka

zaka

چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا کہنا ہیکہ ایشین کرکٹ کونسل اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے ہونے والی ملاقاتوں کے مثبت نتائج سامنے آئینگے۔ پاکستان میں بہت جلد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہو گی۔
لاہور میں نیوز کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دیگر ممالک کے بورڈز نے تعاون کی یقین دہانی کرائی جو خوش آئند ہے ۔ ذکا اشرف نے بتایا کہ بھارتی بورڈ کے سربراہ کی عدم شرکت سے پاک بھارت کرکٹ سیریز پر پیش رفت نہیں ہوسکی۔
اجلاس میں پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کاسیکیورٹی وفد جنوری میں پاکستان کا دورہ کرکے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گا۔ امید ہے کہ پاک بنگہ دیش کرکٹ سیریز اپریل میں منعقد ہو گی۔