پاکستان کے ہاتھوں سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست

pakistan

pakistan

پانچ ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ سری لنکا کی جانب سے 132 رنز ہدف پاکستان نے عمران فرحت اور یونس خان کی نصف سنچریوں کی بدولت باآسانی بائیسویں اوور کی چوتھی بال پر حاصل کر لیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی بالرز شروع ہی سے کھیل پر چھائے رہے اوربارہ کی مجموعی اسکور پر کپتان دلشان کی صورت میں اعزاز چیمہ کو کامیابی ملی جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم چالیس اعشاریہ دو اوورز میں 131 رنز بنا کر آٹ ہو گئی ۔ سری لنکن بلے بازوں کی بے بسی کا یہ عالم تھا کہ چھ بلے باز ڈبل فگرز میں بھی شامل نہ ہو سکے ۔ دنیش چندی مل 28 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ان کے علاوہ اوپل تھارنگا 25 اورمہیلا جے وردھنے 24 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہد خان آفریدی نے نو اعشاریہ تین اوورز میں 27رنز دے کر سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں ۔ ان کے علاوہ محمد حفیظ نے دس اوورز میں 24 رنز دے کر دو جبکہ سعید اجمل نے چھ اوورز میں اکیس رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں ۔ اعزاز چیمہ اور عبدالرزاق ایک ، ایک کھلاڑی کو آٹ کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ عمر گل نے پانچ اوورز میں گیارہ رنز دیئے تاہم کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
ایک سو بتیس رنز کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز بھی باالکل سری لنکا کی طرح رہا اور بارہ ہی کے مجموعی اسکور پر محمد حفیط پانچ رنز بنا کر آٹ ہو گئے تاہم اس کے بعد عمران فرحت اور محمد یوسف نے انتہائی ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے شراکت میں ایک سو تین رنز کا اضافہ کیا ۔ عمران فرحت نے سات چوکوں کی مدد سے پچاس رنز بنائے جبکہ یونس خان ستاون بالوں پر 56 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔ ان کی اننگز میں بھی سات چوکے شامل تھے ۔ سرفراز احمد چار رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے ۔ سری لنکا کی جانب سے دونوں وکٹیں لکمے نے حاصل کیں ۔ شاندار بالنگ کی بدولت شاہد خان آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔