پاک بھارت تجارت ، تنازعات کے حل کی کنجی ہوسکتی ہے، امین فہیم

amin fahim

amin fahim

وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستانہ تجارت دونوں ملکوں میں تنازعات کے حل کی کنجی ثابت ہوسکتی ہے۔
ممبئی میں بھارت کے تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب میں مخدوم امین فہیم کا کہنا تھاکہ علاقائی تجارت سے خطے کے ممالک میں خوشحالی آئے گی جنوبی ایشیامیں یورپی یونین کی طرز پراقتصادی بلاکس بنانے کی ضرورت ہے۔انکا کہناتھاکہ باہمی تجارت سے بھارت اور پاکستان کے درمیان کمپوزٹ ڈائیلاگ کی کامیابی کے مزید امکانات پیدا ہوں گے۔