پاک فوج کا سیلاب زدہ علاقوں میں آپریشن لبیک دوئم جاری

army flood

army flood

پاک فوج کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں آپریشن لبیک دوئم جاری ہے جس میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بدین، سانگھڑ اور مٹھی کے علاقوں سے کشتیوں کے ذریعے 370 متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ گاڑیوں کے ذریعے 200 متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی عمل میں آئی۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں اور کیمپوں میں 44 ٹن راشن تقسیم کیا گیا جبکہ ہیلی کاپٹرز کے زریعے سانگھڑ کے دیہات میں 9 ٹن راشن ائیر ڈراپ کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق پاک فوج کی موبائل میڈیکل ٹیمیں اور قائم کردہ میڈیکل کیمپس میں 3700مریضوں کا علاج کیا گیا۔