پشاور: رکن قومی اسمبلی ظفر بیگ بیٹنی گرفتار

zafar baig

zafar baig

رکن قومی اسمبلی ظفر بیگ بیٹینی کو عدالت عالیہ پشاور کے حکم پر احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت عالیہ پشاور کے چیف جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس وقار پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سرکار کی جانب سے ممبر قومی اسمبلی کے خلاف کرپشن کیس میں الزامات کی اپیل منظور کرتے ہوئے ظفر بیگ بیٹنی کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے اور ظفر بیگ کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔
ظفر بیگ بیٹنی پر سی اینڈ ڈبلیو میں دوران ملازمت کروڑوں روپے کی کرپشن اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے ۔ تاہم اینٹی کرپشن کورٹ نے ظفر بیگ بیٹنی کو بری کیا تھا جس پر مئی 2011 میں سرکار نے ظفر بیگ بیٹنی کے خلاف عدالت عالیہ پشاور سے رجوع کیا۔ جہاں آج ظفر بیگ بیٹنی کے خلاف اپیل کو منظور کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔