پہلا ون ڈے: بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ

Tamim Iqbal

Tamim Iqbal

پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میرپور ڈھاکا میں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں۔ اسد شفیق اورسہیل تنویر کی جگہ یونس خان اور وکٹ کیپرسرفرازاحمد کی واپسی ہوئی۔
بنگلہ دیش نے امرالقیس اور الوک کپالی کی جگہ تمیم اقبال اور شہریار نفیس کو شامل کیا۔ اسپن وکٹ پر پاکستان نے محمد حفیظ سے بولنگ شروع کرائی۔ حفیظ نے پہلے ہی اوور میں تمیم اقبال کوایل بی ڈبلیو کردیا۔