پی سی بی کا اجلاس، کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ بنانے کا فیصلہ

PCB

PCB

پی سی بی نے بورڈ میں کوآرڈی نیشن ڈیپارٹمنٹ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلیے بناولنٹ فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا فیصلہ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ گورننگ بورڈ کا اجلاس ساڑھے آٹھ گھنٹے جاری رہا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور بریگیڈئیر ساجد کو ڈائریکٹر بنانے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے بعد پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں چودہ نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی بحث ہوئی۔
چیئرمین پی سی بی کو انفراسٹرکچر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میںقومی ٹیم کے کوچ کی تعیناتی پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ گورننگ بورڈ نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے پی سی بی کی کوششوں کو سراہا۔