چوہدری نورالحسن تنویر کی رہائش گاہ پر ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

PML N dubai

PML N dubai

دوبئی : (طاہر منیر طاہر) ابو ظہبی کے معروف بزنس مین زبیر میر نے گزشتہ روز باقاعدہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ن گلف ریجن کے صدر چوہدری نورالحسن تنویر کی رہائش گاہ پر ایک خوبصورت،باوقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن گلف ریجن کے نائب صڈر چوہدری محمد شفیع، پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر چوہدری محمد الطاف، خواجہ عندالوحید، آزاد علی تبسم، افتخار بٹ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے شعبہ آئی ٹی کے چیئرمین عمران ملک نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت خود چوہدری نورالحسن تنویر نے حاصل کی اور بعد ازاں تقریب میں شامل ہر فرد کا تفصیلی تعارف کرایا اور زبیر میر کو مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات میں خوش آمدید کہا اس موقع پر زبیر میر نے کہا کہ ویسے تو میں لیگ ن کا پرانا ورکر ہوں لیکن آج مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر کے فخر محسوس کر رہا ہوں۔

PML N dubai

PML N dubai

اُنہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ہمارے قائد ہیں اور واحد قد آور سیاسی شخصیت ہیں جن کی مثال نہیں ملتی۔ متزکرہ تمام شرکائے تقریب نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاکستان مسلم لیگ ن سے عہد وفاداری اور ملکی یحفظ و سالمیت کیلئے کام کرنے کا اعلان کیا زبیر میر نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کی سربراہی میں مل جل کر کام کریں گے تاکہ مسلم لیگ ن اندرون اور بیرون ملک مزید مضبوط ہوں۔

چوہدری نورالحسن تنویر نے زبیر میر کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کو خوش آئندہ قرار دیا جبکہ دیگر تمام اہم عہدیداران نے اُنہیں مسلم لیگ ن امارات میں خوش آمدید کہا۔ تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں کی تواضع پرتکلف لنچ سے کی گئی۔