کراچی بدامنی : سپریم کورٹ میں سماعت جاری

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کے روبرو کراچی  بدامنی ازخود نوٹس کی سماعت جاری ہے اس موقع پر سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ گذشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کو بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا تھا۔
چیف جسٹس افتخار چوہدری نے ریمارکس دیے کہ کوئی دبا قبول نہ کیا جائے۔ آئی جی سندھ جو ٹیم چاہتے ہیں لگائیں عدالت نتیجہ چاہتی ہے۔ سیاسی بنیادوں پر تعینات تھانیدار فوری ہٹادیے جائیں۔ عدالت نے لیاری کے ٹارچر سیل کی فوٹیج طلب کرلی ہے۔ سپریم کورٹ نے کراچی میں قتل کیے جانے والے وکلا کی ایف آئی آر بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ آج سماعت میں حکومتی اہلکاروں کی سخت باز پرس کا امکان ہے۔
ادھر شہر میں چند روز خاموشی کے بعد ایک بار پھربوری بند لاشیں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔ پولیس نے دو افراد کی بوری بند لاشوں کی تصدیق کی ہے۔ ان میں ایک شہری کے جسم کے ٹکڑے کردیے گئے تھے۔