کراچی: جناح اسپتال کی بجلی غائب، چار مریض جاں بحق

jinnah hospital

jinnah hospital

کراچی کے جناح اسپتال میں بجلی کی طویل بندش کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج دو بچوں سمیت چارمریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ جناح اسپتال کے نیورو سرجری وارڈ میں انتہائی نگداشت کے وارڈ میں زیر علاج افراد اسوقت مصیبت مین پھنس گئے جب سولہ گھنٹے کی طویل بجلی کی بندش کی وجہ سے جنریٹرخراب ہوگیا جس کی وجہ سے وارڈ میں زیر علاج آٹھ سالہ ثاقب، نو سالا نعمان، ساٹھ سالہ حاجی اور پچاس سالہ جعفرزندگی کی بازی ہار گئے۔
جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق بجلی کی طویل بندش کے باعث چار افراد کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا وارڈ میں داخل دیگر مریضوں کی حالت بھی انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔