کراچی میں خوں ریزی کا سلسلہ تھم نہ سکا،مزید4افراد ہلاک

karachi

karachi

کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں چار افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔۔ گزشتہ روزبھی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 13افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک 6 میں واقع جنید پلازہ فلیٹس کی چھت سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت محمد مہتاب کے نام سے ہوئی ہے۔کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جو دوران علاج اسپتال میں چل بسا،اسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت 28 نوید کے نام سے ہوئی ہے۔ پی ائی بی کالونی اور لاندھی 89 کے علاقے سے بھی ایک ایک لاش ملی جبکہ گزشتہ روز کراچی کا سب سے متاثرہ علاقہ اورنگی ٹاون رہا جہاں سیاسی کارکن سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار میں فائرنگ سے 45 سالہ رستم جان ہلاک ہو گیا۔گارڈن کے رہائشی نوجوان رضوان کی بوری بند لاش ملی۔کورنگی میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب فائرنگ سے سعید نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ تین ہٹی پل کے نیچے اور مچھر کالونی کے قریب ندی سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔