کراچی : ڈینگی وائرس کے مزید دو مریض چل بسے

dengue

dengue

کراچی میں ڈینگی وائرس کے مزید دو مریض چل بسے، ہلاکتوں کی تعداد چھ ہوگئی۔ ڈینگی وائرس کے مزید اٹھارہ مریضوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا۔ کراچی میں مزید دو افراد ڈینگی وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہارگئے، ہلاک ہونے والوں میں تیرہ سالہ لڑکا اور پچیس سالہ خاتون شامل ہیں، رواں سال کراچی میں ڈینگی وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے،شہر کے مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں مزید پچیس افراد کو ڈینگی وائرس کے شبہے میں لایا گیا۔
جن میں سے اٹھارہ افراد کو اسپتالوں میں داخل کرلیا گیا۔ حیدرآباد میں بھی مزید تین افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جن میں سے دو مریضوں کو اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔