کرم ایجنسی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،13شدت پسند ہلاک

kurram agency

kurram agency

کرم ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے نو شدت پسند ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ جبکہ خیبر ایجنسی میں جھڑپ کے دوران شدت پسند نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ جس سے ایک اہلکار شہید اورچار شدت پسند ہلاک ہو گئے۔
کرم ایجنسی کیوسطی علاقے مرغاں میں سیکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں سے شدت پسندوں کے دو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ جن میں نو شدت پسند مارے گئے۔ زخمی ہونے والے چھ شدت پسندوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ادھرخیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں شدت پسند نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ جس سے ایک اہلکار شہید اور چار شدت پسند ہلاک ہو گئے۔