کشمیر پریس کلب کا ایک اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا

بھمبر ( جی پی آئی) کشمیر پریس کلب کا ایک اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ نعیم گل نے وزیر اعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید کیطر ف سے کشمیر پریس کلب کیلئے 5لاکھ روپے ،پریس کلب کی بلڈنگ اور جرنلسٹس کالونی دینے کے اعلان پر شکریہ اداکیا اور کہاکہ حکومت آزادکشمیر صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے گراں قدر اقدامات اٹھارہی ہے جو قابل تحسین ہیں۔

صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے کشمیر پریس کلب بھمبرکے صحافی پوری ذمہ داری کیساتھ اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں جاندار صحافت عوامی خدمت اور اعلیٰ روایا ت کشمیر پریس کلب کا نصب العین ہیں اور اس پر انشاء اللہ ہم گامزن رہیں گے اس موقع پر اجلاس سے مرکزی چیف آرگنائزر جموں وکشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدر کشمیر پریس کلب بھمبر ناصر شریف بٹ ،سیکرٹری جنرل ملک شوکت حسین نے بھی وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کا شکریہ ادا کیا اجلاس میں طارق محمود ثاقب ،عزیزالرحمان ناز،ڈاکٹر طارق شاکر ،عاطف اکرم ،قاضی انصر زمان ،مرزا ندیم اختر ،چوہدری سلیم ساگر ،جہانگیر پاشا،فیصل صغیر ،عابد زبیر ،شیراز پرویز مشتاق ،یاسین تبسم،وسیم نذر ،راجہ حبیب الرحمن ،مرتضیٰ گیلانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔