کینیڈا : اوٹاوا ایر پورٹ پرمسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل گیا

canada plane

canada plane

اوٹاواکینیڈا  : کے دارالحکومت اوٹاوا ایر پورٹ پرمسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل گیا،کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یونائیٹڈایکسپریس کا مسافر طیارہ شکاگو سے اوٹاوا ایر پورٹ پر پہنچ تھا طیارے میں کل 44 مسافر سوارتھے،ایر پورٹ حکام کے مطابق لینڈنگ کے دوران طیارہ پھسل گیا تاہم طیارے میں سوار کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا،خبر ایجنسی کے مطابق بظاہر طیارے کے دائیں بازو کو نقصان پہنچا ہے،تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے،ایر پورٹ حکام کے مطابق طیارے کے تمام عملہ اور مسافروں کو ایرپورٹ ٹرمینل منتقل کیاگیا ہے۔