کیپ ٹاؤن ٹیسٹ : جنوبی افریقہ کو 155، آسٹریلیا کونو وکٹیں درکار

match

match

کیپ ٹاون میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بولرز نے بلے بازوں کا بھرکس نکال دیا ۔ جنوبی افریقہ کی آسٹریلوی بالرز نے 96 رنز پر چھٹی کی تو جنوبی افریقی بالرز نے آسٹریلیا کو صرف 47 رنز پر گرانڈ چھوڑنے پر مجبور کر دیا ۔ 236 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر اکیاسی رنز بنا لیے۔
دوسرے روز آسٹریلیا نے پہلی اننگز آٹھ وکٹوں پر دو سو چودہ رنز سے دوبارہ شروع کی۔ ستر رنز کا مزید اضافہ کرتے ہوئے پوری ٹیم دو سو چوراسی رنز پر آوٹ ہوگئی۔کپتان مائیکل کلارک ایک سو اکیاون رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ ڈیل اسٹین نے چار، مورن مورکل اور ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے ورنون فلندر نے تین، تین وکٹ لیں۔
جواب میں جنوبی افریقا کا آغاز اچھا نہ رہا۔ پوری ٹیم چھیانوے رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شین واٹسن نے پانچ اور ریان ہیرس نے چار وکٹ لیں، جنوبی افریقا کو پہلی اننگز میں ایک سو اٹھاسی رنز کے خسارے کا سامنا رہا۔ آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں سینتالیس رنز بناسکی، فلندر نے پانچ اور مورن مورکل نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیل اسٹائن نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا ۔ آسٹریلیا کے صرف دو کھلاڑی ڈبل فگر میں شامل ہو سکے۔
اس طرح جنوبی افریقہ کو فتح کیلئے 236 رنز کا ہدف ملا۔ دوسری روز کھیل کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر اکیاسی رنز بنا لیے ہیں جبکہ اسے فتح کیلئے مزید 155 رنز درکار ہیں۔