ہر اداکارہ میں کوئی نہ کوئی کمزور چیز ضرور ہوتی ہے: سوناکشی سنہا

Sonakshi Sinha

Sonakshi Sinha

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ ہر اداکارہ میں کوئی نہ کوئی کمزور چیز ضرور ہوتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ میرے لئے کسی فلم میں ساتھی اداکار کو گمراہ کرنے یا بہکانے والے مناظر عکسبند کرانا بہت مشکل لگتا ہے۔

سوناکشی نے کہا کہ وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں لیکن انہیں فلم “اتفاق” میں سدھارتھ کے ساتھ ہی نہیں بلکہ کسی بھی فلم میں گمراہ اور بہکانے والے مناظر کی عکسبندی میں پریشانی ہوتی ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہر اداکار میں کوئی نہ کوئی ایسی چیز ضرور ہوتی ہے جسے کرنے میں اسے مشکل یا پریشانی پیش آتی ہے چاہے وہ کامیڈی ہو یا جذباتی مناظر ہوں۔