افغان حکومت نے امریکا کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کر دیئے

Ashraf Ghani, John Kerry

Ashraf Ghani, John Kerry

کابل (جیوڈیسک) افغانستان اور امریکا نے سیکیورٹی معاہدے پر دستخظ کر دیئے جس کے مطابق 2016 کے اختتام تک امریکی فوجی افغانستان میں قیام کریں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کی تقریب صدارتی محل میں ہوئی جس میں افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اطمر جبکہ امریکی سفیر جیمس کنگھم نے معاہدے پر دستخط کئے، نومنتخب افغان صدر اشرف غنی بھی معاہدے کی تقریب میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ رواں سال دسمبر میں نیٹو فورسز افغانستان سے انخلا کریں گی جبکہ سیکیورٹی معاہدے کے بعد امریکا نے افغانستان میں ” ریزولوٹ سپورٹ ” کے نام سے نئے مشن کا آغاز کرنا ہے جس کے مطابق امریکی فوجی 2016 کے اختتام تک افغانستان میں قیام کریں گے اور اس دوران افغان فوج اور پولیس کو تربیت دی جائے گی جب کہ سابق افغان صدر حامد کرزئی امریکا کے ساتھ اس سیکیورٹی معاہدے سے مسلسل انکار کرتے رہے۔