ڈی جی آئی ایس پی آر نے احمد نورانی کو گلدستہ بھجوا دیا، جلد صحتیابی کی دعا

Ahmed Noorani

Ahmed Noorani

راولپنڈی (جیوڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اسلام آباد میں صحافی احمد نورانی پر نامعلوم افراد کے حملے کی مذمت کی ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کے نمائندے نے پمز میں زیرعلاج صحافی احمد نورانی کی عیادت کی اور ترجمان پاک فوج کی طرف سے انہیں گلدستہ بھی پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے احمد نورانی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے احمد نورانی پر حملے کو ملک میں بدامنی پھیلانے کی کوشش قرار دیا۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ حملہ آوروں کو پکڑنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے مکمل تعاون کیا جائے گا۔