سرفراز احمد قومی ٹیسٹ سکواڈ کے کپتان بھی مقرر

Sarfraz Ahmed

Sarfraz Ahmed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کا چیمپئنز کی چیمپئن ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور دیگر عہدیدار بھی شریک، وزراء نے فاتح ٹیم کا استقبال کیا، شفقت امانت علی نے ملی نغمہ گا کر حاضرین کے دل جیت لئے۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے سرفراز احمد کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے بعد قومی ٹیسٹ سکواڈ کا بھی کپتان بنا دیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ سرفار اب میچور کرکٹر ہو گئے ہیں اور وہ بہت اچھا کھیل رہے ہیں، لہٰذا اب ہم انہیں ٹیسٹ سکواڈ کا بھی کپتان بنا رہے ہیں۔