ایشوریہ امریکی گلوکار کیساتھ میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں

Aishwarya Rai

Aishwarya Rai

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے امریکی گلوکار فیریل ولیمز کے ساتھ ووگ میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ووگ میگزین نے اپریل کے شمارے کے سرورق اور اندرونی صفحات کی تصاویر شیئر کی ہیں ایک تصویر میں ایشوریہ رائے بچن اور فیریل ولیمز نے لال رنگ کے کپڑے جبکہ دوسری تصویر میں ایشوریہ سفید رنگ کی شرٹ، نیلے رنگ کی جیکٹ اور ہیٹ پہنی ہوئی ہیں جبکہ فیریل ولیمز نے کتھئی رنگ کی شرٹ اور جیکٹ پہن رکھی ہے۔ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔