الخدمت فاؤنڈیشن نے عید الاضحی پر مجموعی طور پر ملک بھر سے 153,185 چرم قربانی اکٹھی کیں۔ عبدالشکور

Mohammad Abdul Shakoor

Mohammad Abdul Shakoor

اسلام آباد : الخدمت فاؤنڈیشن نے چرم قربانی کے حوالے سے حاصل ہونے والے اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن نے پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان اور کراچی سے مجموعی طور پر153,185چرم قربانی اکٹھی کیں۔

صوبوں میں سب سے زیادہ پنجاب نے 71,746 جبکہ دوسرے نمبر پر خیبر پختونخوا نے 13,859کھالیں جمع کیں.

اسی طرح شہروں کے لحاظ سے کراچی 59,102 اور لاہور20,435 چرم قربانی کے ساتھ سر فہرست رہے۔الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہر سال چرم قربانی اکٹھی کرتی ہے جس سے حاصل شدہ رقم الخدمت کے جاری رفاہی منصوبوں پر خرچ ہوتی ہے۔

انھوں نے ان تمام رضاکاران اور معاونین کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے چرم قربانی جمع کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کہا کہ ان کی انتھک محنت کے سبب ہی الخدمت سال بھر میں غرباء ،مساکین اور یتیموں کے لیے سہارا بنتی ہے۔