الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبد الشکور ترکی کے تین روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

AKFP

AKFP

اسلام آباد: الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبد الشکور ترکی کے تین روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔یونین آف این جی اوز آف اسلامک ورلڈکی دعوت پردورے کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن کے صدرمحمد عبد الشکور نے یوتھ کانفرنس کے سیشن سے خطاب سمیت ترک صدر طیب اردگان ،ترک اسمبلی کے سپیکر اسماعیل کاہرمان اور ڈپٹی وزیر اعظم نعمان کورتومولس سے خصوصی ملاقاتیں بھی کیں۔

عبد الشکور نے اِس موقع پر ترک حکومت اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ترک صدر کے فلاحی کاموں کی تعریف کی۔بعد ازاں محمد عبد الشکور نے ترک فلاحی اداروں جانسیو، ہرات اور القدر کے دفاتر کا دورہ بھی کیا او ر فلاحی اداروں کے سربراہان سے ملاقات کی۔