آل کراچی سید بابو شاہ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ینگ کلری کی شاندار جیت

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ حسینی اور الیون اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام کلری پلے گرائونڈ آگرہ تاج میں جاری آل کراچی سید بابو شاہ و استاد دائود شیدی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اہم میچ میں ینگ کلری نے مد مقابل سوسائٹی برادرز کیماڑی کو 3-0سے شکست دیکرپری کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ کنفرم کر لی۔

ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کا آغاز آج سے ہوگا پری کوارٹر فائنل کا پہلا مقابلہ آج مکران اسپورٹس اور چنیسر بلو کے مابین کھیلا جائیگا ،دوسرا میچ 30ستمبر کو لیاری محمڈن اور لیاری بلوچ کے درمیان ،تیسرا میچ یکم اکتوبر کو عثمان شہید کیماڑی اور ینگ کلری کے درمیان ،چوتھا میچ 2اکتوبر کو پھول پتی اسٹار اورشہباز گرین کے درمیان ،پانچوا ں میچ 3اکتوبر کو میزبان کلب ینگ حسینی اور پاک اسپورٹس کے درمیان ،چھٹا میچ 4اکتوبر کو سرحد اسپورٹس لانڈھی اور ماری پور بلوچ کے درمیان ،ساتواں مقابلہ 5اکتوبر کو بغدادی اسپورٹس اور بلوچ یوتھ گارڈن کے درمیان جبکہ 6اکتوبر کو آخری پری کوارٹر فائنل میچ بلے جی اور کلری اسٹار کے درمیان کھیلا جائیگا۔