امریکا بھی بھارت کی زبان بولنے لگا، سی پیک منصوبے کو متنازعہ قرار دیدیا

James Mattis

James Mattis

واشنگٹن (جیوڈیسک) بھارت کے بعد سی پیک منصوبہ امریکا کو بھی کھٹکنے لگا، امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ چین کا منصوبہ ون بیلٹ ون روڈ متنازع علاقے سے گزر رہا ہے اور اس طرح سے وہ خود ہی اپنی کمزوری ظاہرکر رہا ہے۔

جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ امریکا اس منصوبے کی مخالفت کرتا ہے، کیونکہ دنیا بھر میں کئی سڑکیں اور گزرگاہیں موجود ہیں، تاہم کسی بھی قوم کو ون بیلٹ ون روڈ پر اپنی من مانی نہیں کرنی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے اس منصوبے کی مخالفت کی وجہ یہ بھی ہے کہ پاکستان سے گزرنے والے اس منصوبے کا ایک حصہ متنازع علاقے سے ہو کر گزرے گا۔