چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا پاکستان آرڈننس فیکٹریز کا دورہ

Raheel Sharif

Raheel Sharif

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے آج پاکستان آرڈننس فیکٹریز کا دورہ کیا، آرمی چیف کاپی او ایف کی صلاحیت بڑھانے کی پیش رفت کو دیکھنے کے لئے یہ دوسرا دورہ تھا۔

چیف آف آرمی سٹاف کو صنعتی کمپلیکس کی کارکردگی اور مستقبل کی توسیع کے منصوبوں کے بارے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، چیئرمین پی او ایف واہ کینٹ کی طرف سے تفصیلی بریفنگ دی گئی.، اپنے دورہ کے موقع پر آرمی چیف نے پی او ایف کی پروگریس جاننے کے لئے فیکٹری کے مختلف شعبے دیکھے۔

انھوں نے توسیع منصوبے پر گولہ بارود کے ایک پلانٹ کا افتتاح کیا،چیف آف آرمی سٹاف نے مینجمنٹ اور عملے سے خطاب کیا،انکا کہنا تھا کہ. پی او ایف پاکستان کی مسلح افواج کی جنگی قابلیت کو برقرار رکھنے کے لئے انمول شراکت بنانے کے پریمیئر دفاعی صنعت ہے،انھوں نے کہا کہ خاص طور پر جاری آپریشن ضرب عضب میں اسلحہ اور گولہ بارود کی ضرورت کوپورا کرنے میں پی او ایف کا کردار قابل ستائش ہے۔

انھوں نے ہدائت جاری کی کہ اسلحے کی نئی مارکیٹیں تلاش کر کے زر مبادلہ میں اضافہ کیا جائے،انکا کہنا تھا کہ ہمیںاسلحہ اور گولہ بارود میں جدید ٹیکنالوجی کی طرف بڑھنا ہوگا،پی او ایف اسلحے کی ضروریات پوری کرنے والی واحد مقامی صنعت ہے۔

دورہ پی او ایف کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسلحہ سازفیکٹری میںاستعداد اور تیار ہونے والا جدید اسلحہ کا جائزہ لیا،آرمی چیف کو چئیرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے انڈسٹریل کمپلیکس اور اسلحہ سازی میںمستقبل کے توسیع منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،پی او ایف کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے آرمی چیف نے فیکٹری کا تفصیلی دورہ کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پی او ایف واہ کینٹ اہداف سے بڑھ کر پیداوار دے رہی ہے،آرمی چیف کے دورہ پی او ایف کا مقصد پاکستان آرڈیننس فیکٹری کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا تھا،آرمی چیف نے ہتھیاروں میں جدتاور خود کفالت پر زور دیا،انکا کہنا تھا کہ پی او ایف مسلح افواج کے لئے دفاعی پیدوار کا اہم ادارہ ہے۔

آرمی چیف نے پی او ایف انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔