اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتاریوں کے ڈر سے بدین کے پٹواریوں نے کام چھوڑ دیا

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتاریوں کے ڈر سے بدین کے پٹواریوں نے کام چھوڑ دیا، تحصیل بدین کے پٹواریوں کی اے ڈی سی ون سے ملاقات کے دوران کام سے معذرت کی آگاہی،کاغذات کی داخلی اور منتقلی کا کام تعطل کا شکار، شہری سخت پریشانی میں مبتلا۔۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مختیار کار آفیس بدین کے تین سرکل بدین، نندو شہر اور سیرانی میں شامل 125دیھ میں مقرر25پٹواریوں اور روینیو رکارڈ رکھوانے اور مختلف سرٹیفکیٹس لینے کے لیئے آنے والے کھاتیداروں میں رشوت پر سخت کشیدگی والی صورتحال اور محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سرکاری محکموں میں رشوت اور کرپشن کے خلاف جاری آپریشن کے بعد بدین میں پٹواریوں، مختیار کار اور اسسٹنٹ کمشنر کے درمیاں رشوت کی لین دین پر سخت اختلافات پیدا ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق مختیار کار آفیس بدین میں جمع ہونے والے پٹواریوں نے اے ڈی سی ون غلام قادر جونیجو سے ملاقات کی اور ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔

بتایا کہ کھا تیدار اور مختلف کاموں کے لیئے آنے والے لوگ رشوت نہیں دیتے اور اینٹی کرپشن کے چھاپوں اور گرفتاریوں کے ڈر ہم اپنا کام جاری نہیں رکھ سکتے، اس سلسلے میں دیھ سؤکے کھاتیدار دنی بخش چانگ نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار بنا رشوت کوئی کام نہیں کرتے ہیں جس کے باعث وہ اپنے جائز کام کے لیئے چھ سالوں سے ان افسران کی آفیسوں کے چکر کاٹ رہا ہے، اس نے مزید کہا کہ سارا عملہ آپس میں ملا ہوا ہے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ون، مختیار کار اور پٹواری میں پیدا ہونے والے اختلافات کے بعد تحصیل بدین کے وہ کھاتیدار اور مختلف سرٹیفکیٹ بنوانے والے لوگوں کا سارا کام رکا ہواہے، جب کہ ان آفیسوں میں کوئی عملدار موجود نہیں ہے جو ان کے مسائل کو حل کرے۔