آرسینک فری فلٹریشن پلانٹ بھی شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ خدیجہ عمر فاروقی

Gujarat

Gujarat

گجرات : مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے چنگا پانی پراجیکٹ میں مالی بے ضابطگیوں، بدعنوانیوں پر خدیجہ عمر فاروقی نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروا دی۔ اپنی تحریک التوائے کار جمع کروانے کے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ 10 کروڑ کی نئی پائپ لائن بچھانے کے باوجود سیوریج کا 100 فیصد پانی نئی پائپ لائن میں شامل ہونا تشویشناک اور انسانی جانوں کیلئے انتہائی نقصان دہ اور بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرسینک فری فلٹریشن پلانٹ بھی شہریوں کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ خدیجہ فاروقی نے کہا کہ 40کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کرنے کے بعد بھی لاہور کے شہری صاف پانی سے محروم ہیں ۔شہر میں 16 ٹیوب ویلوں کا پانی تاحال مضر صحت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ن لیگ کی کرپشن بے نقاب کرتے رہینگے۔

شفافیت کے خودساختہ دعوئوں کو بے نقاب کرینگے،حکومت اور گڈ گورننس نام کی کوئی چیز ہوتی تو محکمہ میں آئے روز کرپشن کی کہانیاں عوام کو سننے کو نہ ملتی،انہوں نے کہا کہ ایڈیٹر جنرل پاکستان کی2013-14کی رپورٹ میں پنجاب حکومت کی کرپشن کی ہوشربا کہانی ثبوتوں کے ساتھ درج ہے۔ حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے پنجاب کے ذمہ واجب الاد قرضہ900ارب سے تجاوز کر چکا ہے۔