شہید جمہوریت ڈاکٹر محمد اسماعیل راھو کی 23 ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین کے شہر ماتلی میں شہید جمہوریت ڈاکٹر محمد اسماعیل راھو کی 23ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی، پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی شرکت، جلسہ کے آخر میں جیالوں کی کھانے پر لڑائی ہوگئی۔۔۔۔

بدین کے شہر ماتلی میں شہید جمہوریت ڈاکٹر محمد اسماعیل راھو کی 23ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی، پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی شرکت کے موقع پر قومی اسمیبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی پی رہنماءسید خورشید شاہ کے علاو ہ ڈاکٹر سکندر میندھرو اور پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت نے شرکت کی۔

سید خورشید احمد شاہ نے شہید ڈاکٹر اسماعیل اڈیجو کی قبر پر پھول نچاور کیئے اور چادر چڑھاکر دعا بھی کی، بعد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ مین سندھ کو وفاق سمجھتا ہوں ، میں سندھ کو وفاق کی علامت سمجھتا ہوں ، جب بھی پاکستان پر کوئی آنچ آنے کی بات ہوئی ہے تو سندھی سیسا پلائی ہوئی دیوار بن گئے ہیں۔

بلوچستان میں نوابی سیاست جاری ہے، پنجاب میں کبھی بھٹو نے ذات پات اور برادریوں کی سیاست کا خامتہ کیا ، اور پنجاب کو اپنا گھر اعلان کیا اور پنجابیوں نے بھٹو کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دے کر یہ ثابت کیا کہ یہاں پر نا تو کوئی سندھی ہے، نا کوئی بلوچی ، نا کوئی سرائیکی اور ناہی کو پنجابی ہے ،بدقسمتی سے ڈکٹیٹروں کی سیاست اور ضیاالحق کی بدنماءاور بدبودار سیاست نے اس ملک کی سیاست کا رخ تبدیل کردیا، بھائیوں کو بھائیوں سے لڑایا وہ سوچ جو بھٹو نے دی اس کو چکنا چور کردیا۔

مذہب کو سیاست کا حصہ بنا دیا، ہمارے آنے والی نسلوں کو خوفزدا کردیا ، پاکستان کی اس سیاست کی تھوڑی سی بنیاد میاں نواز شریف نے بھی ڈالی ، جب اس نے سوچا کہ بینظیر سے جان نہیں چھوٹتی،سندھ سے جان نہیں چھوٹتی، بلوچستان ، اور خیبر بختونخوان سے جان نہیں چھوٹتی تو انہوں نے پنجابی جاگ کا نعرہ لگایا۔

معاشرے میں ایک زہر گول دیا، چلو دیر آید درست آید، اس نے یہ محسوس کیا یہ سوچ آمریت کی تھی، اب اس کو زہن میں آیا تو میری سیات تو پاکستان اور وفاق میں ہوسکتی ہے تو اس نے پھر پاکستان کی سیاست کی، پیپلز پارٹی نے 73کے آئین کو بحال کیا، مگر ضیاالحق نے آئین کا خاتمہ کیا، ڈکٹیٹر آتے گئے آئین کا خاتمہ کرتے گئے۔۔۔

دوسری جانب جسلہ کے اختتام پر بدین میں پی پی پی کے جلسے کے بعد جیالے کھانے پہ ٹوٹ پڑے , چاول کی تھیلیوں پہ شجینا جھبٹی کے دوران بھوکے کے مارے جیالوں کے ہاتھوں سے تھیلیاں پھٹ کر گر گئیں جبکہ دھکم پیل میں کئی جیالے گر پڑے?ضلع بدین کے شہر ماتلی میں پی پی پی کئ مرحوم رہنما اسماعیل اڈھیجو کی تیئسویں برسی کے موقع پہ اس وقت صورتحال کشیدہ ہو گئی۔

جب جلسے کے اختتام کے بعد کھانے تقسیم ہونے لگا اور چاول کی تھیلیاں کم دیکھ کر جیالے دیگ اور چاول کی تھیلیوں پہ ٹوٹ پڑے جبکہ دھکم پیل میں کٰئی جیالےآپس میں لڑ پڑے چھینا جھپٹی میں چاول کی تھیلیاں پھٹ گٰیں اور چاول زمین ہر گر گئے اور اکثر افراد کو بھوکا ہی جانا پڑا۔