بدین کی خبریں 05/06/2015

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) سمند میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی سے 18سو کلومیٹر دور بننے والے سمندری طوفان کے بارے میں میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ضلع بدین کے تین سمندری تحصیلوں گولاڑچی، بدین اور ٹنڈو باگو کے ساحلی علاقوں کے دیہاتوں احمد راجو، زیروپوائنٹ، گولومندھرو، روپاماڑی، سیرانی، کڈھن،بھڈمی، علی بندر، اور دیگر دیہاتوں میں خوف و ہراس کی لہر چھا گئی ہے، لوگ طوفان یا طوفانی بارشوں کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیئے صحافیوں اور محکمہ موسمیات سے رابطے کرتے رہے، اس سلسلے میں فشر فوک کے چیرمین سید محمد علی شاہ نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے سمندری طوفان کے بارے میں کسی قسم کی آگاہی نہیں دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت سمندر کی صورتحال کے باعث بہت ہی کم تعداد میں مچھیرے سمندر میں جا رہے ہیں اگر حکومت نے طوفان کے بارے میں آگاہی دی تو اپنے اطلاعاتی طریقوں کو استعمال کرکے سمندر میں جانے والے مچھیروں کو اطلاع دینگے، دوسری جانب بدین ضلعی انتظامیہ نے طوفان کے متعلق کسی بھی قسم کا اجلاس نہیں کیا اور ناہی کوئی حفاظتی انتظامات کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بدین(عمران عباس) بدین میں فرج کی دکان پر کام کرنے والا 11سالا ھریش میگھواڑ گذشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ ہوگیا ہے، ورثہ سخت پریشان، تفصیل کے مطابق بدین کی کونج کالونی کا رہائیشی داؤد میگھواڑ نے بدین پریس کلب میں صحافیوں کوبتاتے ہوئے کہا کہ اس کا 11سالا بیٹا ھریش شہر کی ایک فرج کی دکان پر کام کرتا ہے جہاں سے وہ ایک ہفتہ پہلے لاپتہ ہوگیا تھا ہم نے سوچا کہ وہ کسی رشتیدار کے پاس ہوگا لیکن اس کا کہیں بھی پتہ نہیں چلا اس کے والد نے بتایا کہ ھریش سے بڑے بیٹے روی کمار سے اجتماعی زیادتی کی گئی تھی جس کا ملزم جیل میں سزا کاٹ رہا ہے اور اس کے گھر والے مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں صلح کے لیئے اس نے شک ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے ھریش کو بھی ان لوگوں نے اغواہ کیا ہے، انہوں نے بالا حکام سے اپیل کی کہ بیٹی کی واپسی میں مدد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔