بدین پولیس نے سیرانی کے قریب چھاپہ مار کر سترہ سالہ لڑکی کو بازیاب کرا لیا

Badin Girl Recover

Badin Girl Recover

بدین (عمران عباس) بدین پولیس نے سیرانی کے قریب چھاپہ مار کر سترہ سالہ لڑکی کو بازیاب کرا لیا، بازیاب کرائی جانے والی لڑکی کی شادی اسکے رشتہ دار اسکی مرضی کے خلاف کسی انجان شخص سے کرا رہے تھے۔

بدین پولیس کے بھاری نفری نے سیرانی کے قریب ایک گھر پہ چھاپہ مار کر سترہ سالہ لڑکی نورالنساء کو بازیاب کر لیا پولیس کے مطابق لڑکی کے رشتہ دار اسکی شادی زبردستی کسی انجان شخص سے کر رہے تھے جس پر لڑکی نے اپنے چچا کے ذریعے پولیس سے رابطہ کیا۔

ان سے مدد کی اپیل کی جس پر پولیس نے کارروائی کی بازیاب کرائی جانے والی لڑکی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا جہا ں عدالت نے لڑکی کی مرضی کے مطابق اسے اپنے چچا کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔