بلدیہ کورنگی کا برساتی نالوں اور سرکاری آراضی پر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا اعلان

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے ضلعی حدود میں شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں بیک وقت برساتی نالوں کی صفائی اور علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری سمیت شاہراہوں سے رکاوٹوں کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں ضلع کورنگی کے نصف سے زائد برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنا کر کافی حد تک نکاسی آب کا نظام بہتر بنا لیا گیا ہے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے نمائندوں اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ ضلع کورنگی کے چاروں زونز کا تفصیلی دورہ کرکے برساتی نالوں کی صفائی اور رین ایمرجنسی انتظامات اور علاقائی سطح پر بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلا موثر اقدامات کرکے عوامی سہولتوں کی فراہمی میں رخنہ اندازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے شاہراہوں ،فٹ پاتھوں اور تجارتی مراکز کے اطراف رکاوٹوں کے خاتمے کے ساتھ برساتی نالوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کا ہنگامی بنیادوں پر خاتمے کرکے نالوں کی صفائی کو یقینی بنا یا جائے تاکہ نکاسی آب کے نظام کو مکمل طور پر بہتر بنا یا جاسکے۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی مزید متوقع برسات کے پیش نظر برساتی صورتحال سے نمٹنے اور دوران برسات بلاتعطل عوام تک بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے مشنری اور افرادی قوت کو الرٹ رکھا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی