بیگم کلثوم نواز کی سرجری آج ہو گی، حسین نواز کی قوم سے دعا کی اپیل

Begum Kalsoom Nawaz

Begum Kalsoom Nawaz

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کی آج پھر سر جری ہوگی۔ انہوں نے قوم سے اپنی والدہ کی مکمل صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میاں نواز شریف کی وطن واپسی والدہ کی صحت پر منحصر ہے۔

ادھر حلقہ این اے 120 میں کامیاب انتخابی مہم اور اپنی والدہ کلثوم نواز کی فتح کے بعس مریم نواز اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ لندن پہنچ گئی ہیں۔ لندن پہنچنے کے بعد مریم نواز نے اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مریم نواز فرط جذبات سے آبدیدہ ہوگئیں۔

مریم نواز نے اپنی والدہ کی خیریت دریافت کی اور صحت کے بارے میں پوچھا۔ ملاقات کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی موجود تھے۔ جنہوں نے مریم نواز کو این اے 120 میں کامیابی پر شاباش اور مبارک باد دی۔

اس سے قبل لندن پہنچنے پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا لاپتہ کارکنوں کے بارے میں بعد میں بات کروں گی۔ کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے ہمارے 8 کارکنوں کو اٹھایا گیا۔