بینظیر بھٹو قتل کیس: پیپلزپارٹی کے بعد وفاق نے بھی فیصلہ چیلنج کر دیا

Benazir Bhutto

Benazir Bhutto

اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے بعد وفاق نے بھی بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے بری ہونے والے پانچ ملزمان اور دونوں پولیس افسران کو بھی سزائے موت دی جائے۔

ایف آئی اے کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کیے گئے، فیصلے میں وفاق نے موقف اختیار کیا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے۔ بینظیر بھٹو قتل کیس میں بری کیے گئے ملزمان حسنین گل، شیرزمان، رفاقت حسین، عبدالرشید اور اعتزاز شاہ کو سزائے موت دی جائے۔ اپیل میں استدعا کی گئی ہے۔ دونوں پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد کو 17، 17 سال قید کی بجائے سزائے موت دی جائے۔

اس سے پہلے پیپلز پارٹی بھی فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر چکی ہے۔ اپیل میں پرویز مشرف کو بھی بیرون ملک سے واپس لاکر سزائے موت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔