بھمبر کی خبریں 27/7/2017

Bhambar

Bhambar

بھمبر (نمائندہ خصوصی) یونین کونسل پنجیڑی کی قبیلائی اور سیاسی بنیاد پر تقسیم سے نفرت کی فضا کو بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے موضع مڑیال سمیت چھنی کنجال ،نکر شمالی ،پیر تا جد ین ،چھنی پارلی سمیت مختلف دیہات کو جغرا فیا ئی صورتحا ل سے ہٹ کر سوکاسن کیسا تھ جوڑنے کی کوشش کو سازش قرار دیتے ہو ئے محمد اسحاق کی قیادت میں بیسیوں افراد کے وفد نے ڈپٹی کمشنر سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ زمینی حقا ئق کا ازخود جا ئز ہ لیں اور انصاف کے تقاضے پورے کر کے ان دیہا ت کو پنجڑ ی کیسا تھ منسلک کر لیں وفد کے سر برا ہ سابق ممبر ضلع کو نسل را جہ محمد اسحاق کی قیادت میں 80خا ندا نوں کے سر برا ہا ن کے دستخطوں پر مشتمل تحر یر ی در خواست دیتے ہو ئے کہا کہ موضع مڑ یا ل ما ضی میں مو ضع پنجیڑ ی کا حصہ رہا ہے آج اس کو یونین کو نسل پنجیڑ ی سے نکا ل کر یو نین کو نسل سوکاسن میں شامل کر نا الیکشن کمیشن کی ہدا یا ت کے الٹ ہے مڑ یا ل سمیت دیگر دیہا ت کا مرنا جینا زمینی راستے تعلیمی ادارے ہسپتا ل بجلی کا نظا م اور قبر ستا ن تک پنجیڑ ی کیسا تھ منسلک ہیں مگر ان علاقوں کو محض قبیلا ئی اور سیاسی تعصب کی بنیاد پر8کلو میٹر دور سوکاسن کیسا تھ جوڑنا سراسر نا انصا فی ہے وفد نے ڈپٹی کمشنر بھمبر سے مطا لبہ کیا ہے کہ ان دیہا ت کو یو نین کو نسل پنجیڑ ی میں شامل کر نے کے احکاما ت جاری کئے جا ئیں ،وفد میں مختلف بر ادریوں کے نما ئندہ افراد نے سوکاسن کو محض ایک قبیلے کی خواہش پر قر یبی مر کز پنجیڑ ی سے توڑ کر دور دراز کے گا ئوں سوکاسن سے جوڑ نے کو ایک بڑ ی سازش قرار دیا جس سے نفرت کی فضا پیدا کرنا مقصود ہے ۔

بھمبر(نما ئند ہ خصوصی) ریڈ فاونڈ یشن آج میٹر ک کے امتحا ن میں پوزیشن ہو لڈربچوں کو استقبا لیہ دینگے ریڈ فاونڈ یشن کی مر کز ی ٹیم بھی بچوں کو شاباش دینے کیلئے استقبا لیہ میں شر یک ہو گی ،تفصیلا ت کے مطا بق ریڈ فاونڈ یشن ریجن بھمبر سے متعدد بچوں نے تعلیمی بورڈ میں پوزیشنیں حا صل کیں ہیں استقبا لیہ میں سکو لز کے پر نسپل اور بچوں کے وا لد ین بھی شر کت کر یں گے جبکہ اس موقعہ پر ریڈ فاونڈ یشن کے ذمہ دار ان پر یس بر یفنگ بھی دیں گے ۔

بھمبر(نما ئند ہ خصوصی)بوائز ہائی سکول سنگڑھ کی میٹرک 2017کے امتحانات میں نمائیاں کارکردگی نتیجہ 100%رہا۔تفصیلات کے مطابق بوائز ہائی سکول سنگڑھ کے 8طلباء نے میٹرک کے امتحانات میں حصہ لیا جن میں بالترتیب محمد کاشف نے 811نمبر،فہیم جنت نے 661نمبر،ثاقب سلیم نے 657نمبرلے کر سکول میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی دیگر طلباء میں عدیل مناف نے 588نمبر،عدیل عنصرنے 568نمبر،نعمان علی نے 563نمبر،محمد نوید نے 558نمبر اور محمد قیصر نے 475نمبرحاصل کرکے میڑک کا امتحان پاس کر لیا۔سیاسی و سماجی راہنما مرزا قسیم جرال نے بوائز ہائی سکول سنگڑھ کے میٹرک میں 100% تنائج حاصل کرنے پر صدر معلم اور اساتذہ پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور طلباء کو مبارکباد پیش کی ۔

بھمبر ( نما ئند ہ خصوصی)کشمیر انجمن دوست فلاح وبہبود بھمبر کے زیر انتظام ورلڈ ہیپا ٹا ئٹس ڈے کے موقعہ پر آج بروز جمعہ آگا ہی سمینا ر چنا ر فری ڈا ئیلاسز سنٹر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل بھمبر میں منعقد ہو رہا ہے اس تقر یب کے مہما ن خصوصی ڈپٹی کمشنر بھمبر چو ہدری گفتار علی ہوں گے جبکہ ہیپا ٹا ئٹس سے آگا ہی بچا ئو پھیلائو اور علا ج کے متعلق شر کاء کو لیکچر معروف معالج پرو فیسر ڈا کٹر طا رق مسعود میڈ یکل سپیشلسٹ دیں
گے ۔

بھمبر ( نما ئند ہ خصوصی) میٹرک بورڈ کے حالیہ سالانہ نتائج میں جس طرح بھمبر کے دور افتادہ گاوں ملوٹ کے گورنمنٹ انٹر کالج نے سو فیصد رزلٹ حاصل کیا ہے اس سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ سٹاف محنتی ہو تو کوئی وجہ نہیں آج بھی سرکاری تعلیمی ادارے کسی بھی طرح کم نہیں ہیں پرنسپل ادارہ نے تعیناتی کے بعد جس طرح اس ادرے پر تو جہ دی ہے اس سے آج ہمارے علاقے کا نام روشن ہوا ہے جس کے لئے ہم پرنسپل و سٹاف کو مبارک باد دیتے ہیں اور ان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں حکومت آزاد کشمیر نمایاں رزلٹ دینے والے اس ادارے میں سائنس کلاسزکااجرا کرتے ہوئے ادارے کو مذید بہتر کرنے کے اقدامات کرے ان خیالات کا اظہار تحصیل برنالہ کی یونین کونسل ملوٹ کے ایک وفد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جن میں راجہ شفقات احمد ، راجہ زاہد حمید ، راجہ افضل ، چوہدری غلام احمد ،ممبر راجہ محمد نذیر ، راجہ عاطف خان ، راجہ خاور ، چوہدری محمد رفیق ، اور راجہ غلام فرید شامل تھے انہوں نے کہا کہ ہمارے گاوں کے سکول کو حکومت نے اپ گریڈ کیا اور انٹر کالج بنتے ہی ادارے میں پرنسپل سمیرا اختر کو تعینات کیا جنہوں نے اپنی تعیناتی کے ساتھ ہیں نہ صرف ادارے کا ڈسپلن بہترین کیا بلکہ بچیوں کو بہترین تعلیمی معیار دیا انہوں نے اپنے دیگر سٹاف کے ساتھ مل کر بہترین محنت کروائی جس کا رزلٹ آج سب کے سامنے ہے کہ ہم چونکہ بھمبر ضلع کے دور افتادہ گاوں میں شمار ہوتے ہیں جہاں سہولیات کا فقدان ہے لیکن پرنسپل ادارہ نے بھرپور محنت اور لگن سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر سرکاری اداروں میں اساتذہ لگن کے ساتھ اپنا فریضہ انجام دیں تو کوئی وجہ نہیں کہ سرکاری ادار ے اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو دوبارہ حاصل نہ کیا جاسکے انہوں نے بتایا کہ آج ہم انتہائی خوش ہیں کہ انٹر کالج ملوٹ نے سوفیصد رزلٹ حاصل کر کے نمایاں مقام حاصل کیا علاقے کا نام روشن ہوا ہے جس تمام تر سہرا پرنسپل ادارہ سمیت ان کے دیگر تمام سٹاف کو جاتا ہے ہم انہیں دلی مبارک باد دیتے ہیں اور ساتھ ہیں حکومت سے مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ وہ اس ادارے میں سائنس کلاسز کا بھی اجرا کرتے ہوئے ہماری ہونہار بچیوں کو مذید سہولت فراہم کرے ۔

بھمبر (نما ئند ہ خصوصی) بھمبر شہر میں بجلی کے کم وولٹج کا مسلہ حل نہ ہو سکا ، انتہائی کم وولٹج کی وجہ سے برقی آلات کا چلنے سے انکار ، آلات جلنے سے شہریوں کو نقصان ہونے لگا ، تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر میں حالیہ کچھ عرصہ سے بجلی کے انتہائی کم وولٹج کا مسلہ بنا ہوا ہے جس کے وجہ سے شہری سخت پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں بجلی کے وولٹج نہ ہونے برابر ہیں جس کی وجہ سے گھریلو برقی آلات نے بھی چلنے سے انکار کر دیا ہے کم بجلی ہونے سے یہ آلات جل بھی رہے ہیں جس سے شہریوں کا نقصان بھی ہو رہا ہے جبکہ دوسری طرف پنکھوں سمیت پانی کی موٹروں نے بھی چلنا چھوڑ دیا ہے سخت گرمی کی وجہ سے گھروں میں پانی کی ضروت بھی بڑھ جاتی ہے جسکی کمی کو پورا کرنے کے لئے مجبورا شہریوں کو ہزاروں روپے خرچ کر سٹبلائزر خریدنا پڑ رہے ہیں شہریوں نے اس مسلہ کے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے ۔