بھمبر کی خبریں 20/11/2017

Bhimber

Bhimber

بھمبر (نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر میں یونین کونسل کی سطح پر جانوروں کی علاج معالجے کیلئے ویٹرنرنی ڈسپنسریوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا کسانوں کو آسان شرائط پر ڈیری قرضے بھی دئیے جائیں گئے تاکہ ملکہ سے دودھ اور گوشت کی کمی کو پورا کیا جاسکے کسان کا بیٹا ہوں کافی حد تک زراعت اور لائیو سٹاک کو سمجھتا ہوں اس لئے میں نے یہ وزارت چیلنج سمجھ کر قبول کی تھی اور محکمہ میں بہتری کیلئے انقلابی اقدام کر رہا ہوں ان خیالات کا اظہار سنئیر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق نے محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام دھندڑ کوٹ میں بھیڑ بکریوں کی مرض کاٹا پر(پی ۔پی ۔آر) ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ایک سال تومحکمانہ پالیسی بنانے پر صرف ہوا اب ہنی مون پریڈ ختم ہو چکا ہے اب انشا ء اللہ ہماری پالیسی کے نتائج بہت جلد آنا شروع ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ میرا دورہ یورپ کے دوران میں نے زمین کے کٹائو کو روکنے کیلئے یورپی ماہرین سے بات کی جو نتیجہ خیز ثابت ہوئی اب یورپی ادارے آزاد کشمیر میں زمین کاکٹائو روکنے کیلئے معاونت کرنے کو تیار ہیں اور اس منصوبے پر عمل در آمد بھی شروع ہو چکا ہے چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ محکمہ کے ملازم اور آفیسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں سستی دکھانے اور سفارشی ملازموں کا اٹھ مقام تبادلہ نہیں کریں گے بلکہ ملازمتوں سے فارغ کر کے گھر بھیجیں گے قبل ازیں سنئیر وزیر نے بھمبر ضلعی کمپلیکس میں لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ میں تشخیص امراض حیوانات لیبارٹری کا سنگ بنیاد رکھا اور جب سنئیر وزیر ایک روزہ سیمینار میں شرکت کیلئے دھندڑ کوٹ پہنچے تو کسانوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا گھوڑوں نے ڈھول کی تھاپ پر رکس کیا سنئیر وزیر نے اس موقع پر مختلف علاقہ سے لائے گئے قیمتی و نسلی جانوروں کا معائنہ بھی کیا۔

بھمبر( نمائندہ خصوصی) بلدیہ بھمبر کی حدود میں شہر کی گلیاں اور سڑکوں پر گندگی کے ڈھیر بن گئے محکمہ بلدیہ کے افسران اور اہلکار خواب خرگوش کے مزے لوٹنے لگے عوام سراپا احتجاج سنئیر وزیر سے اصلاح و احوال سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر میں گلیاں اور سڑکیں بالخصوص میرپور چوک سے میلاد چوک ڈی سی آفس روڈ ریڈ فائونڈیشن سکول کے قریب سڑک پر گندگی کے ڈھیر بلڈنگ میٹریل سے سڑکیں بند ہو گئیں ہیں اور عوام کا کوئی پرسان خال نہیں ہے اور بلدیہ کے افسران اور اہلکار صرف تنخوا ہ لینے تک محدود اور شہر کے عوام ذہنی مریض ہو چکے ہیں عوام علاقہ نے سنئیر وزیر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیہ کا قبلہ درست کیا جائے ۔