بھمبر کی خبریں 25/11/2016

Meeting

Meeting

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جوائنٹ چیف آف سٹاف اور آرمی چیف کی ریٹارمنٹ پر 5 قابل ترین لیفٹیننٹ جنرل کے نام زیر غور بھمبر کے سپورٹ لیفٹیننٹ جنر ل اکرام الحق چوہدری کا نام بھی سینارٹی لسٹ میں آ گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف اقبال نے بھی جنرل اکرام الحق کے نام شامل ہونے کی تصدیق کردی ۔جنرل اکرام الحق اس وقت کورکمانڈر گوجرانوالہ تعینات ہیں لیفٹیننٹ جنر ل اکرام الحق کا تعلق بھمبر کے نواحی گائوں چہلہ سے ہے موصوف سابق سنیئر وزیر حکومت چوہدری صحبت علی مرحوم کے بیٹے ، سابق اسپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق کے بڑے بھائی، سابق وزیر حکومت چوہدری پرویزاشرف کے کزن ہیں سنیارٹی لسٹ میں ان کا نام آنے پر آزادکشمیر بالخصوص بھمبر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر) منشیات فروشی نے بڑے گڑھ بڑھنگ کی خبر میڈیا میں شائع ہوتے ہی لمبی تان کر سوئی ہوئی بھمبر پولیس جا گ گئی ۔ بڑھنگ میں منشیات کے خلاف کاروائی میں 78 بوتل شراب پکڑ لی ، مختلف چہ مگوئیاں شہریوں کا منشیات کے خلاف حقائق پر روپورٹنگ کرنے پرومیڈیاکی ٹیم کی خراج تحسین تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل بھمبر کے نواحی گائوں بڑھنگ میں منشیات فروش کے بڑے پیمانے پر فروخت کی خبرمیڈیا میں شائع ہوئی تھی ۔ جس کے بعد گزشتہ لمبی تان کے سوئی ہوئی بھمبر پولیس بھی حرکت میں آگئی ۔ گزشتہ شام بھمبر پولیس نے بڑھنگ میں منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 78 بوتل شراب پکڑ لی ۔ لیکن منشیات فروش نہ پکڑ سکی۔ پولیس ذرائع کے مطابق منشیات فروش موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مقامی افراد کے مطابق منشیات فروت کو پولیس نے خود بگایا ہے۔پولیس بڑھنگ میں منشیات فروشوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے اگرمیدیا میں خبر شائع نہ ہوتی تو پولیس یہ فرضی کاروائی بھی نہ کرتی۔ شہریوں اور عوام علاقہ کے منشیات فروشی کے خلاف حقائق پر مبنی روپوٹنگ کرنے پر جرات مند صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اور توقع کی صحافی منشیات فروش کے خلاف قلمی جہاد جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر) مشہور ٹرانسپورٹر چوہدری اکرم گزشتہ روز رضائے الہی سے انتقال کرگئے مرحوم کو نماز جناز ہ کے بعد تحصیل والے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ، نماز جنازہ میں سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوارالحق ، مسلم لیگ ن مرکزی راہنما چوہدری ظہیرالدین بابر، ایڈمنسٹریٹر چوہدری فیاض۔ چوہدری یوسف سابق ممبر ضلع کونسل ، صدر کشمیر پریس کلب نعیم گل، ڈاکٹر محمد نواز، ساجد پذیر قاضی، چوہدری محمود سبحانی ، چوہدری ظفر کڈیالوی، چوہدری خالد، مرزا خالد لطیف، مرزا شہزاد، پروفیسر فہیم گل، شوکت بھٹی، سیلمان درائیاں، امجد بیگ، راجہ ششیم و دیگر چوہدری سہیل ، چوہدری رفیع، مرزا آصف ، پروفیسر پرنسل (ر) راجہ عبدالروف، تیمور یونس، چوہدری خالد ، چوہدری مظہر، مرزا صادق، چوہدری فضل حسین، چوہدری محمد اشرف عزیز و اقارب اور شہریوں نے شرکت کی نمازجنازہ مولانا دلدار غوث نے پڑھائی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر) آ ل پارٹیز فریڈم فورم کے قائدین کا دورہ کنٹرول لائین افتخار چھمب، بھارتی کے افواج کی فائرنگ اور گولہ سے متاثرین کے کیمپوں کا وزٹ ، متاثرین ،کے مسائل سنے فریڈم فورم کے پلیٹ فارم سے مسائل حل کرنے کی یقین دھانی ، تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز کشمیر فریڈم فورم بھمبر کے مرکزی صدر خالد پرویز بٹ ، سنیئر نائب صدر مولانا شعیب احمد، چیئرمین سپریم کونسل راجہ اقبال انقلابی، سوشل ٹیم کے انچارج راجہ آفتا ب عظیم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول چھمب افتخار آباد کادورہ کیا ۔ اس دوران انہوں نے کنٹرول لائین پر بھارتی افواج کی فائرنگ اور گولہ باری سے متاثر ہو کر ہجرت کرنے والے متاثرین کے کوئیل مویل ، دھیناوالی ، بانیاں، خیروال میں کیمپوں کا وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران انہوں نے متاثرین سے ملاقاتیں کی اور انکے مسائل سننے بعد فریڈم فورم کے پلیٹ فارم سے انکے مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر) انصاف ٹائیگر فورس کے مرکزی سنیئر نائب صدر حید علی کاشر نے کہا کہ بھمبر ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بلاوجہ تنگ کرنا وطیرہ بنا رکھا ہے بلاوجہ چالان کے نام پر بھاری جرمان کیے جارہے ہیں ۔ٹریفک پولیس اپنے کمیشن کیلئے شہریوں کی کھال ادھوڑ رہی ہے ٹریفک پولیس کے اعلی احکام بھمبر ٹریفک پولیس کی بدمعاشی کا نوٹس لیں ان خیالات اظہار انہو ں نے انصاف ٹائیگر فورس کے وفد کے ہمراہ صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر ٹریفک پولیس نے بھمبر کے شہریوں خاص طور پر نوجوانوں کو بلاوجہ تنگ کرنا آئے روز کا وطیرہ بنا رکھا ہے بغیر کسی وجہ سے چالان کے نام پر بھاری جرمانہ کردیا جاتا ہے۔چالان کی وجہ پوچھنے پر ٹریفک پولیس بدتمیز ی کرنا شروع کردیتی ہے جس کی وجہ سے آئے دن ٹریفک پولیس اور شہریوں کے درمیان جھگڑے کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بھمبر ٹریفک پولیس اپنے کیمشن کیلئے شہریوں کو بغیر کسی وجہ کے بھاری جرمانے کررہی ہے جس کی بھرپور خدمت کرتے ہیں اور اعلی احکام سے بھمبر ٹریفک پولیس کی بدمعاشی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔