بھمبر رجانی میں قبر کھدائی کے تنازعہ پر دو رشتہ دار گرو پوں میں تصادم

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر رجانی میں قبر کھدائی کے تنازعہ پر دو رشتہ دار گرو پوں میں تصادم، خاتون سمیت تین افراد زخمی، گولی لگنے سے شدید زخمی ہونیوالے ضابر حسین کو بھمبر سے میرپور ریفر کر دیا گیا جبکہ شدید زخمی کی حالت خطر ے میں، وفات پا نیوالی خا تون کی میت گھر میں پڑ ی رہی زخمی ہسپتا ل اور ما رنے وا لے تھا نہ بند ،تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر رجا نی میں فیض نا می شخص کی وا لد ہ وفا ت پا گئیں تھیں جن کو دفن کر نے کیلئے قر یبی رقبہ میں دفن کر نے کیلئے قبر کی کھدائی شروع کی تو ان کے رشتہ دا ر خلیل نا می شخص نے قبر کھودنے سے منع کیا جس پر دو نوں رشتہ داروں کے درمیان شدید تلخ کلامی ،گا لی گلو چ ہو ئی اور نو بت لڑا ئی تک آن پہنچی پتھرائو ،ڈنڈ ے سوٹوں کلہاڑیوں کے استعما ل کیسا تھ سا تھ فا ئر نگ بھی ہو ئی جس کے نتیجہ میں ضا بر حسین سینے میں گو لی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔

جبکہ خلیل سر میں کلہاڑی لگنے سے زخمی اور ان کی ہمشیر ہ پتھر لگنے سے زخمی ہو گی زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ہسپتا ل بھمبر پہنچا یا گیا جہاں سے شدید زخمی ضا بر حسین کو بھمبر سے میر پو ر ریفر کر دیا گیا جس کی حا لت خطر ے میں بیا ن کی جا تی ہے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پو لیس موقعہ پر پہنچ گئی اور لڑا ئی جھگڑا کر نیوا لوں کو گرفتا ر کرکے تھا نہ پو لیس بند کر دیا جبکہ وفات پا نے وا لی خا تون کی میت گھر میں بے یار ومددگار پڑ ی رہی۔۔