بھمبر کی خبریں چوہدری خالد سے 5/9/2015

Bhimber Speech

Bhimber Speech

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملک بھر کی طرح بھمبر میں بھی یوم دفاع پاکستان انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی کیلئے اور افواج پاکستان کیلئے دعا کی گئی اور 6 ستمبر کے شہداء کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی آرمی چیف کی طرف سے شہدائے کی قبروں پر پھول چڑھائے گئے سول سوسائٹی، تاجروں، سرکاری آفیسران ، سیاسی راہنمائوں اور آرمی آفیسران نے شہدائے 6 ستمبر کے قبرستان سیرلہ میں شہدائے کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی گئی
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) جماعت اسلامی ضلع بھمبر نے سالانہ اہداف کے لیے ممبر شپ میں 100فیصد اضافے کا فیصلہ، ممبران یونین کونسل کو اہداف دے دیے گئے۔ارکان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اپنے اپنے حلقوں میں پھیل جائیں۔جماعت اسلامی اس سیشن میں ممبر شپ کو بھرپور انداز میں چلائے گی۔جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے ذمہ داران کا اجلاس زیر صدارت امیر ضلع چوہدری امجد یوسف منعقد ہوا۔ اجلاس میں تینوں انتخابی حلقوں کی سیاسی اور تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ آمدہ انتخابات میں بھرپور کردار کے لیے موثر تنظیم سازی ضروری ہے۔ اس سال جماعتی تنظیم کو نچلی سطح پر منظم کیا جائے گا۔ اور مرکزی شوریٰ کے فیصلے کے بعد ضلع بھمبر کے تینوںحلقوں میں سیاسی مہم کوبھرپور انداز میں شروع کیا جائے گا۔ اجلاس میں سیکرٹری ضلع چوہدری فرید احمد اور امیر حلقہ ڈاکٹر عبد الرحمن، امیر شہر چوہدری علی اختر، حلقہ برنالہ سے چوہدری مظفر حسین اور امیر حلقہ سماہنی چوہدری منظور حسین سمیر الخدمت فائونڈیشن کے ضلعی صدر ڈاکٹر ریاض احمد مرزا نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) بھمبر کے نواحی گائوں تھلہ نکہ اور چمٹ کا ٹرانسفارمر 7دن سے خراب ہزاروں کی تعداد میں مقامی لوگ شدید مشکلات کا شکار۔ 2ماہ میں 3دفعہ اپنے خرچ پر ٹرانسفارمر کو ٹھیک کروا چکے ہیں۔ مقامی لوگوں کی استطاعت ختم ہو چکی محمکہ برقیات نے بھی جواب دے دیا۔ مقامی آبادی اندھیرے اور گرمی کے ہاتھوں عزاب میں مبتلا۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل دعورہ کے گائوں تھلہ نکہ اور چمٹ کے عوام گزشتہ 2ماہ میں ٹرانسفارمر خرابی کے باعث کھجل خوار ہو گئے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے 3بار مقامی آبادی سے چندہ جمع کر کے محکمہ برقیات کے اہلکاروں کو دیا ہے۔ جس سے ٹرانسفارمر ٹھیک کروایا گیا۔ مگر اب ایک ہفتہ سے ٹرانسفارمر خراب حالت میں ہے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ کے اہلکاروں سے کہا ہے کہ ہم ٹرانسفارمر کے لیے اب پیسے نہیں دے سکتے۔ دوسری طرف محکمہ کے اہلکار بھی اس صورتحال پر محکمہ کے پاس فنڈز نہ ہونے کا رونا رو رہے ہیں۔جس کیوجہ سے مقامی آبادی پس کر رہ گئی ہے۔ جماعت اسلامی کی مقامی قیادت چوہدری ناصر محمود وغیرہ نے حکومت سے مطابلہ کیا ہے کہ مسئلہ کو فوری حل کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ڈسٹر کٹ اینڈ تحصیل NGOsکو آرڈینشن کو نسل کے عہد یدارا ن کا انتخا ب مکمل را جہ مسعوداسلم ضلع بھمبر ،چو ہدر ی ظفر اقبا ل تحصیل بھمبر ،چو ہدر ی مبشر اقبا ل ،تحصیل بر نالہ اور رشید احمد تحصیل سما ہنی کے صدر منتخب تفصیلات کے مطا بق ضلع بھمبر اور تینو ں تحصیلو ں کی NGOsکے نما ئند گا ن کا مشتر کہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اتفاق را ئے ست ڈسٹر کٹ کو آرڈینیشن کو نسل کے عہد یدا را ن کا اتفاق را ئے سے عمل میں لا یا گیا جس کے مطا بق ضلع بھمبر کے لئے را جہ مسعوداسلم صدر ،چو ہدر ی عا بد حسین سینئر نا ئب صدر ،ارسلا ن صا دق نا ئب صدر ،محمد انو ر مغل جنر ل سیکر ٹر ی ،شازیہ پرو ین ڈپٹی جنر ل سیکر ٹر ی ،را جہ ند یم انو ر سیکر ٹر ی ما لیا ت جبکہ محمد یٰسین تبسم سیکر ٹر ی اطلا عا ت جبکہ تحصیل بھمبر کیلئے چو ہدر ی ظفر اقبا ل صدر ،صو بیدا ر نذ یر احمد سینئر نا ئب صدر ،ڈا کٹر محمد اسحاق نا ئب صدر ،چو ہدر ی فضل الر حمن جنر ل سیکر ٹر ی ،را جہ محمداصغر سیکر ٹر ی اطلاعا ت اور غلا م نبی سیکر ٹر ی ما لیا ت جبکہ تحصیل بر نا لہ کیلئے چو ہدر ی مبشر اقبال صدر ،محمود حسین سینئر نا ئب صدر ،حا مد لطیف جرا ل نا ئب صدر ،کبیر ہا شم ایڈووکیٹ جنر ل سیکر ٹر ی ،طا رق محمود جو ائنٹ سیکر ٹر ی ،زبیر زما ن سیکر ٹر ی ما لیا ت اور افتخا ر حسین شا ہ سیکر ٹر ی اطلا عا ت جبکہ تحصیل سما ہنی کیلئے محمد رشید بٹ صدر ،حا جی گلزار احمد جنر ل سیکر ٹر ی، محمد فا روق خا ن جا ئنٹ سیکر ٹر ی ،حا جی غلا م رسو ل سیکر ٹر ی ما لیا ت اور انصر محمود دا نش سیکر ٹر ی اطلا عات کیلئے اتفاق را ئے سے منتخب ہو گئے ۔

۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)مسلم لیگ نو ن لا لہ موسیٰ کے سا بق سٹی صدر ضلعی امن کمیٹی کے سا بق ممبر اور سا بق جنر ل کونسلر کما نڈر عبدا لر حمن سلیمی نے آج بھمبر میں جما عت اسلا می بھمبر کے را ہنما چو ہد ری علی اختر سے انکے آفس میں ملاقا ت کی اور مسلم لیگ نو ن چھو ڑ کر اپنے قبیلے سمیت جماعت اسلا می میں شمو لیت کا اعلا ن کر دیا انہو ں نے کہا کہ بھمبر میرا اور میر ے بزرگو ں کا آبا ئی وطن ہے یہا ں سے قبضہ گرو پو ں ،سیا سی سوفا گرو ں کو صاف کر نا اب میر ی زند گی کا مشن ہے جماعت اسلا می نے عوامی خد مت خد مت اور تحر یک آزادی کیلئے جو خد ما ت سر انجا م دے رہے ہیں وہ قا بل ستا ئش ہیں۔