بھمبر کی خبریں 29/10/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر انتظامیہ اور سابق اسپیکر اسمبلی چوہدری انوارالحق کے درمیان احتجاجی دھرنے کے حوالے سے ہوانیوالے مذاکرات ناکام، کمشنر میرپور اپنا وعدہ پورا نہیں کر سکے یکم نو مبر کو ہر حال میں احتجاجی دھرنا ہو گا کارکنان افو اہوں پر کان نہ دھریں بلکہ اپنی تیاریاں مکمل کر یں،چو ہدری انوارا لحق، تفصیلا ت کے مطا بق سا بق سپیکر اسمبلی چو ہدری انو ارا لحق کی طرف سے حکومت کی بیڈ گو رننس کیخلا ف یکم نو مبر کو ہو نیوا لے احتجا جی دھر نے کو رو کنے کیلئے بھمبر انتظا میہ نے گزشتہ روز سابق سپیکر اسمبلی چو ہد ری انو ارالحق سے انکے سیاسی ڈیرے پر مذاکرا ت کئے لیکن بھمبر انتظا میہ اور چو ہد ری انو ارا لحق نے بھمبر انتظا میہ کو واضح پیغا م دیا کہ حکومت کی جا نب سے کمشنر میر پور را جہ امجد پرو یز نے مذاکرا ت کیلئے اور معاملا ت کو ٹھیک کر نے کیلئے 10دن کا وقت لیا تھا آج 12روز گزر گئے لیکن کمشنر میر پور نے اپنے وعدے کو پورا نہیں کیااگر کمشنر میرپور کا یہ حا ل ہے تو بھمبر انتظا میہ کی کس بات پر یقین کر سکتا ہوں بھمبر انتظا میہ سے مذا کرا ت نا کا م ہو نے کے بعد چو ہد ری انو ارا لحق نے کہا کہ یکم نو مبر کو ہر صورت میں احتجا جی دھر نا ہو گا کا رکنا ن مخا لفین کی کسی افواہ پر کا ن نہ دھر یں بلکہ یکم نو مبر کے دھر نے کی تیاریاں جلد ازجلد کر یں بھمبر انتظا میہ اور چو ہد ری انو ارا لحق کے درمیا ن مذاکرا ت نا کام ہو نے کے بعد بھمبر کی سیاسی فضا میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے چو ہد ری انو ارا لحق کے ووٹر ،سپو رٹرمیں زبردست جو ش وخروش پا یا جا رہا ہے ذرا ئع کے مطا بق کا رکنوں نے احتجا جی دھر نے کیلئے ڈنڈ ے ،سوٹے اور لاٹھیاں خر ید نا شروع کر دی ہیں اور سا تھ ہی ضلعی انتظا میہ کو اپنے دفا تر کے اندر محبوس کر نے کی بھی پلا ننگ شروع کر دی ہے جسسے حا لا ت کشیدہ ہو نے کا خطر ہ پیدا ہو گاجبکہ دوسر ی طرف حکومت نے بھی احتجا جی دھر نے وا لوں سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنا نا شروع کر دی ہے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) پو لیس ٹر یننگ سنٹر کو ئٹہ میں شہید ہو نیوا لے نو جوانوں کی ایس ایس پی آفس بھمبر میں غا ئبانہ نما زجنازہ ادا کی گئی نما زجناز ہ سے قبل شہدا کی روح کے ایصا ل ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی گئی تفصیلا ت کے مطا بق پو لیس ٹر یننگ سنٹر کو ئٹہ میں دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہو نیوا لے پو لیس نوجوانوں کی غا ئبا نہ نمازجنازہ ایس پی آفس بھمبر کے احا طہ میں ادا کی گئی جس میں ایس پی بھمبر یاسین بیگ ،DSPرا جہ ند یم عارف ،ایس ایچ او مرزا شبیر سمیت پو لیس نفر ی نے بڑ ی تعداد میں شر کت کی اس سے قبل شہدا کی رو ح کے ایصال ثواب کیلئے ایس پی آفس میں خصوصی طو ر پر قرآن خوانی کی گئی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ضلعی ہیڈ کوارٹر شا م کو دوگھنٹے لگا تا ر بجلی بند کر نا غلط ہے وزیر اعظم آزادکشمیر اور سینئر وزیر حکو مت اسکا نو ٹس لیں رات کو دو دو گھنٹے بجلی بندکر نا نہا یت غلط ہے محکمہ بر قیات والے اپنا قبلہ درست کر یں بھمبر میں بجلی کا نظا م خر اب ہے اسکی درستگی کی جا ئے بھمبر شہر ک دو دو تین تین گھنٹے کی بجلی بند کر نا نہایت غلط اور خرا ب صورتحا ل کا نتیجہ ہے ان خیا لا ت کا اظہار چو ہد ری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبرسٹی میں را ت کے اندھیر ے میں جرائم میں بھی اضا فہ ہو جا تا ہے ہسپتا لوں کا نظا م نہیں چل سکتا طا لبعلم اپنی پڑ ھا ئی سے متاثر ہو تے ہیں پلا ننگ اور منصو بہ بند ی کی ضرورت ہے عوامی ضرورتوں اور مسا ئل پر تو جہ کی ضرورت ہو تی ہے مگر بھمبر میں بر قیات والے سوتیلی ما ں کا سلو ک کر رہے ہیں تاریخی شہر کی لمبے ٹا ئم تک بجلی بند کر نا سمجھ سے با لا تر ہے محکمہ برقیا ت دن کو اپنی کسر پوری کر لے مگر را ت کو شہر کی بجلی بند کر نا نہا یت غلط ہے محکمہ برقیات شہر کی بجلی نمازاوقات میں بھی بند کر تا ہے جبکہ لو گوں نے وضو کر نا ہوتا ہے مگر جس طر ح یہ شہر یا علاقہ غیر مسلم سوسائٹی کا ہے محکمہ بر قیات کے آفیسرا ن درست پلا ننگ کر یں عوامی ضرورتوں کا خیا ل کر یں لوگوں کے مسائل حل کر یں نو کر شا ہی عوام کے مسائل کم کر نے کے بجا ئے بڑ ھا رہے ہیں ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)پا کستا نی الیکٹرا نک میڈ یا کی دو غلی پا لیسی آزادکشمیر میں لا ئن آف کنٹرو ل پر ہو نیوا لی فا ئر نگ اور تحر یک آزادی کے حوا لے سے منعقدہ پر گراما ت کی کو ریج سے گر یزاں پاکستا ن میں لگے سیاسی تماشے کی لمحہ بہ لمحہ کو ریج جبکہ الیکٹرا نک میڈ یا کی سکر ین سے کشمیر مکمل غا ئب مسئلہ کشمیر لائن آف کنٹرو ل پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فا ئر نگ آزادکشمیر اور بیرون ملک مقیم کشمیر یوں کے تحر یک آزادی کے حوا لے سے منعقد ہ پر گرا موں کی مناسب کو ریج نہ دینا قابل مذ مت ہے 27اکتو بر کو کشمیریوں کے بھارتی قبضے اور مظا لم کیخلا ف یو م سیا ہ کے احتجا جی جلسوں ،ریلیوں اور سمینار کو کو ریج نہ دی گئی جس پرکشمیر ی قوم پا کستان کے الیکٹرا نک میڈ یا کی دوغلی پا لیسی پر تشویش کا اظہار کر تی ہے ان خیا لا ت کااظہار کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ سٹی بھمبر کے سیکر ٹری اطلاعات محمد یاسین کشمیر ی نے اپنے بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر میں گزشتہ 115روز سے کر فیو نا فذ ہے بھارتی افوا ج کشمیر یوں پر مظا لم کے پہا ڑ توڑ رہی ہے بھارتی افوا ج LOCپرمسلسل فا ئر نگ کر کے لوگوں کو شہید وزخمی کر رہی ہے گزشتہ دنوں بھارت کیخلا ف کشمیر یوں کا یو م سیاہ منا نے کی تقاریب جلسوں اور ریلیوں کی بھی مناسب کو ریج الیکٹرا نک میڈ یا نے نہیں کی جس پر افسوس ہے الیکٹرا نک میڈ یا بھارت میں ہونیوا لے فلمی میلوں ،ادا کا روں سیاسی تماشوں کی کو ریج تو کی جارہی ہے لیکن مسئلہ کشمیر اور لا ئن آف کنٹرو ل پر بھارتی افوا ج کی فا ئر نگ سے ہونیوا لے نقصانا ت کی کو ریج نہیں کی جارہی جو کہ افسوسنا ک ہے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)تا جر برادری کے ما تھے کا جھو مر ہر دلعزیز ہنس مکھ اعلیٰ اخلاق کا پیکر ملک اسد اللہ حیدر کا قتل نا گہا نی قتل پوری تا جر برادری اور شہر بھر کو سوگواراور اداس چھوڑ گیا ان خیا لا ت کااظہار ڈاکٹر عبد الشکور را جہ صدر انجمن تا جرا ن بھمبر نے بھمبر کے تا جر وں سے ایک تعزیتی ریفر نس میں خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک اسد اللہ حیدر کاقتل ایسا بھمبر کی تاریخ کا ناقا بل فرا موش واقعہ ہے ایسا شخص جس کے بے رحما نہ قتل پر ہر آنکھ اشک بار اور غم زدہ ہے بھمبر کی تا جر برادری غم اور مشکل کی اس گھڑ ی میں مقتو ل کے پورے خا ندا ن سے اظہار تعزیت کر تے ہیں اللہ سے ملک اسد اللہ حیدر کے بلند درجا ت کی دعا کر تے ہیں اس تعزیت ریفر نس میں بھمبر کے معروف تا جر انجینئر خا لد پرو یز بٹ ،محمد سعید بٹ ،چو ہدری عمیر ،چو ہدر ی محمدحسین ،چو ہدر ی فیصل جاوید،حوا لدارچوہدری محمد اکر م ،عا بد پرو یز بٹ ،را جہ ممتاز سمیت تا جروں کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر)سنیئر وزیر کی طرف سے ن لیگ کے کارکنوں سے پریس کلب کے نام پر حلف صحافت سے مذا ق ہے جو لوگ 21 جولائی کے بعد صحافت چھوڑنے کا اعلان کرچکے تھے PRO بننے کے لیے واسکٹس سلوا چکے تھے ناکامی پر ن لیگ کے ووٹرز پر مشتمل پریس کلب بنانے کا اعلان کیا اور سنیئر وزیر چوہدری طارق فاروق جیسی سیاسی شخصیت کا ان حلف ثابت کرتا ہے کہ زرد صحافت کی بنیاد رکھی گئی ہے بھمبر پریس کلب کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا بھمبر پریس کلب بھمبر کا سب سے پرانا ادارہ ہے جس کے صدر خالد حسین خالد ممبر بورڈآف گورنر ہیں اور بھمبر پریس کلب کا انتخاب ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہوچکا ہے ن لیگ کے کارکنوں پر مشتمل پریس کلب کا حلف محض فنڈز کو ہڑپ کرنے کے لیے کیا گیا ہے جس کی آواز صحافت کے تمام حلقے بھرپور مذمت کرتے ہیں اور توقع کر تے ہیں کہ حکومت کے سنیئر عہدیداران ہونے کے ناطے انصاف کے تقاضے پورے کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر)بھمبر میں ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے دبائو جگہ جگہ پارکنگ اسٹینڈ اور ٹرانسپورٹ اڈوں نے شہریوں کا پیدل چلنا دو بھر کردیا ارباب اختیار ڈنگ ٹپائو پالیسی بنالی تفصیلات کے مطابق بھمبر ٹرانسپورٹ کے بے ہنگم اسٹینڈ اور لاری اڈوں اور ان کے عارضی اسٹینڈ شہریوں کے لیے مشکلات کا سبب بن رہے ہیں 2 مربع کلو میٹر ہوئے اس شہر میں 3 لاری اڈے ویگن ا سٹینڈ ،2 ٹیکسی اسٹینڈ ناقص پالیسی کا نتیجہ ہیں انتظامیہ محض دفاتر تک محدود ہوچکی ہے شہریوں کو فیلڈ میں ریلیف دینے میں ادارے مکمل طور پر ناکام ہیں۔