بڑے بجٹ کی بڑی فلم “ویلارئین” باکس آفس پر بری طرح فلاپ

Valerian

Valerian

نیو یارک (جیوڈیسک) سائنس فکشن، فنٹیسی، ایکشن سب کچھ لیکن پھر بھی فلم “ویلارئین” پردہ اسکرین پر بری طرح ناکام ہو گئی۔

امریکی فلم بینوں نے “ویلارئین اینڈ دی سٹی آف آ تھاوزینڈ پلانٹس” کی ناکامی کی بڑی وجہ حقیقت سے دور کہانی کو ٹھرایا ہے، 200 ملین ڈالرز کی لاگت سے تیار ہونے والی فلم ویلارئین چار دن میں 20 ملین سے بھی کم بزنس کر سکی ہے۔

جبکہ اس کے مقابلے میں جنگ عظیم دوم پر بنی فلم “ڈن کرک” نے چار دن میں چونسٹھ ملین ڈالر کما لیے ہیں۔