کاروباری ہفتے کا آخری روز، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

Stock Market

Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا، مگر اختتام پر مارکیٹ 442 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 404 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

مجموعی طور پر 356 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جس میں سے 233 کمپنیوں کے شیئرز کی مالیت میں اضافہ اور 103 میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ حصص کی مالیت بڑھ جانے سے سرمایا کاروں کو لگ بھگ 90 ارب روپے کا منافع ہوا۔

سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی مالیت کافی حد تک کم ہو چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سرمایا کار بہتر ریٹ دیکھ کر سٹاک مارکیٹ میں انویسٹمنٹ کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔