ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں 14/3/2016

Aziz Ullah Khan District Nazim DIK

Aziz Ullah Khan District Nazim DIK

ڈیرہ اسماعیل خان (سیدتوقیرزیدی) ضلع ناظم نوابزادہ عزیزاللہ خان علیزئی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت کی کوششوںسے وفاق اورخیبرپختونخواہ حکومت نے چشمہ لفٹ کینال پراجیکٹ کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ 20 مارچ 2016ء کوکیچ کے مقام پر میلہ اسپان کی تقریب کے موقع پر اس اہم منصوبے کے افتتاح کی نوید سنائینگے۔ جس کیلئے ہم پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک کے بیحد مشکور ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میںضلع وتحصیل کونسل ممبران کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت میںکیا۔اس موقع پرضلع نائب ناظم سرداراسماعیل بلوچ بھی موجود تھے۔ اجلاس سے ہارون اعوان’ محمد حنیف پیپاایڈووکیٹ’راجہ شوکت علی’سردارفتح اللہ خان میانخیل’انعام اللہ تاجوخیل اورحبیب اللہ سمیت دیگرممبران نے خطاب کیا اورچشمہ لفٹ کینال پراجیکٹ کے سلسلے میںاس کے افتتاح کی نویدپرخوشی کااظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ اس اہم منصوبے کاافتتاح خیبرپختونخواہ حکومت جلدکرکے اس پرفوری کام کاآغازکرے۔ضلع ناظم نے کہاکہ چشمہ لفٹ کینال پراجیکٹ کے افتتاح کے سلسلے میںڈیرہ اسماعیل خان کی عوام مبارکبادکی مستحق ہے۔اس سے علاقے میںغربت کاخاتمہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اس اہم منصوبے کے سلسلے میںبلائے گئے اس اجلاس میںجے یوآئی کے کسی رکن نے شرکت نہیں کی۔ جس کی میں مذمت کرتاہوں۔یہ کوئی سیاسی اجلاس نہیں تھا بلکہ علاقے کی تقدیرکوبدلنے کیلئے چشمہ لفٹ کینال پراجیکٹ کے سلسلے میں بلایا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Faisal karim kundi

Faisal karim kundi

ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی) پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وسابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم خان کنڈی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے۔اس میںشہیدوںکاخون ہے۔پی ٹی آئی میںمیری شمولیت کے حوالے سے افواہیںپھیلانے والے احمقوںکی جنت میںرہتے ہیں۔پی ٹی آئی کے وزیرمال خیبرپختونخواہ علی امین گنڈہ پورصوبائی صدارت کے بہانے وزارت سے استعفی دینے کیلئے راہ فراراختیارکررہے ہیںجبکہ انکے ممبرقومی اسمبلی خیبرپختونخواہ حکومت کوجے یوآئی کی بی ٹیم قراردے رہے ہیں۔سرداراسراراللہ خان گنڈہ پورشہید کے واقعہ کے سلسلے میںوزیرمال انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کامطالبہ کریں۔مجھ پرقتل کاکوئی الزام نہیںلگایاگیا۔2018ء کاالیکشن بتائے گاکہ کون کتنے پانی میںہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیاکے نمائندوںسے گفتگو کے دوران کیا۔انہوںنے کہاکہ اقتدارکے نشے میںوزیرمال خیبرپختونخواہ اوٹ پٹانگ باتیںکررہے ہیں۔ہم نے اپنے دورمیںسوئی گیس کے اہم منصوبے پرعملی طورپرکام کرکے ڈیرہ شہراوراسکے مضافاتی علاقوںمیںگیس پہنچائی لیکن آج گیس پرکام بندہے ۔پی آئی اے کی ڈیرہ ایئرپورٹ سے پانچ فلائٹس شروع کروائی لیکن آج ڈیرہ ایئرپورٹ فلائٹس کیلئے بندہوچکاہے۔یہ عوامی نمائندوںکی غفلت کانتیجہ ہے۔ہم نے اپنے دورمیںڈیرہ اسماعیل خان سے چھینے جانیوالے دفاترکوواپس ڈیرہ اسماعیل خان شفٹ کروایا اوراپنے حق نمائندگی اداکیا۔انہوںنے کہاکہ چشمہ لفٹ کینال پراجیکٹ پر کسی کوسیاست نہیں کرنی چاہئے اور اسکو سیاست کی نذرنہ کیاجائے۔ہمیںخوشی ہوگی کہ ہم سب ملکرچشمہ لفٹ کینال پراجیکٹ کاافتتاح کریں۔ہمیںڈیرہ اسماعیل خان کی ترقی عزیزہے۔انہوںنے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 14 سے 16 گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے اورگرمیوںمیںیہ دورانیہ بڑھنے کاامکان ہے۔پی ٹی آئی کی صوبائی کابینہ لوڈشیڈنگ کیخلاف دھرنے دینے اورپیسکوچیف کی تبدیلی کامطالبہ کرتی تھی اورانکے دفتر کو تالے لگانیکی بات بھی کی گئی لیکن آج یہ دھرنے تبدیلی اورتالے کہاں ہیں۔ لوڈشیڈنگ پہلے کی طرح موجودہے۔انہوںنے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سڑکوںکی تعمیرکی قلعی ایک بارش نے کھول دی ہے اوران سڑکوںکاتمام سرخی پائوڈرہٹ گیاہے۔ (نیوز کے ساتھ فوٹو بھی ہے)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Sardar Ikram khan Gandapur

Sardar Ikram khan Gandapur

ڈیرہ اسماعیل خان (سیدتوقیرزیدی) اللہ کے فضل وکرم سے گٹہ بیلا بند کا مسئلہ حل ہو گیاہے۔ سردار اکرام خان گنڈہ پور تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر زراعت سردار اکرام خان گنڈہ پور جنہوںنے جمعہ کے دن سرکٹ ہائوس ڈیرہ میں پریس کانفرنس کے دوران جن خدشات اور خطرات کا ذکر کیا تھا کہ گٹہ بیلاجو کہ ڈیم بن چکا ہے لوگوں کی جانی ،مالی اور جائیداکیلئے خطرہ بن چکا ہے لیکن مقامی انتظامیہ اور چند مفاد پرست سیاسی عناصر نے اس کو غلط رنگ دیا اور یہ کہناشروع کیا کہ سردار اکرام خان ٹانک کو نقصان پہنچا کر کلاچی کے عوام کو فائدہ پہنچا رہے ہیں لیکن آج اللہ کے فضل وکرم سے سب لوگوں نے دیکھ لیا کہ کون عوام کے مفاد کی بات کر رہاتھا اورکون عوام کو نقصا ن دے رہاتھا میں ایک بار پھر ضلعی انتظامیہ پر یہ واضح کرنا چاہتاہوں کہ گٹہ بیلا کے دوبارہ بناندھنے کی صورت میں اگر علاقہ کے مشران اور زمینداروں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تو پھر اس سے مسائل زیادہ گھمبیر بن جائیں گے۔ (نیوز کے ساتھ فوٹو بھی ہے)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Umer Ameen Gandapur

Umer Ameen Gandapur

ڈیرہ اسماعیل خان (سیدتوقیرزیدی) تحصیل ناظم ڈیرہ سردارعمرامین خان گنڈہ پورنے کہاہے کہ 2018ء کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے کاموں کی وجہ سے ڈیرہ اسماعیل خان کانقشہ تبدیل ہوگا۔لوگوں کی تفریح کیلئے نئے پارک بنائے ہیں۔ صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جارہاہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جنرل کونسلر حاجی محمد جمشید کی طرف سے بستی درکھانوالی میںمنعقدہ جلسہ میںمہمان خصوصی کی حیثیت میںکیا۔اس موقع پرعلاقے کے لوگوں نے انکواپنے مسائل سے آگاہ کیا۔تحصیل ناظم سردارعمرامین خان گنڈہ پور نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تحصیل حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔بستی درکھانوالی میں نکاسی آب کامسئلہ حل کیاجائیگا۔بوسیدہ تاروںکوتبدیل کیاجائیگا۔گورنمنٹ پرائمری سکول سے ملحقہ گلی کوپختہ کیاجائیگا۔ (نیوز کے ساتھ فوٹو بھی ہے)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان (سیدتوقیرزیدی) نصاب اور اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے شہرت یافتہ ادارے آفاق (ایسو سی ایشن فار اکیڈیمک کوالٹی ) کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نمبر 5 قصابان میں سکول کی ٹیچرز اور عملے کی تربیت کیلئے ایک تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس تین روزہ ورکشاپ میں متعلقہ سکول کی اساتذہ کو ٹیچنگ میتھاڈولوجی ‘ لیسین پلاننگ’ کلاس مینجمنٹ اور ٹائم مینجمنٹ کے بارے میں نئی معلومات اور نئی ٹیکنیک سے آگاہی دی گئی۔ ماہرین نے تفصیل سے تعلیم میں متعارف ہونے نئے نظریات اور نئے Ideas کے بارے میں لیکچرز دیئے اور طریقہ تدریس کو دلچسپ بنانے کے لئے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال سکھایا۔ سکول سٹاف نے ذوق و شوق سے تمام سرگرمیوں میں حصہ لیا اور ایک نئی رویت قائم کرتے ہوئے اس کامیاب ورکشاپ پر پرنسپل صاحبہ کا شکریہ ادا کیا اور اس سلسلے کو سراہا۔ آخر میں پرنسپل صاحبہ نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں اور آفاق کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیر ہ اسماعیل خان (سیدتوقیرزیدی)استاد مولانا غلا م رسو ل فاضل جامعہ اشرفیہ لاہور خطیب جامع مسجد سید جمعہ شا ہ و سابقہ استاد جامعہ ہایئر سکینڈری سکول نمبر3ڈیرہ اسماعیل خان بقضا ئے الٰہی وفات پا گئے ہیں جن کی نما ز جنا زہ مسجد مولانا علائو الدین میں گزشتہ شا م ادا کی گئی ۔ مر حو م مولانا غلام رسو ل گومل یونیورسٹی کے پبلسٹی آفیسر اور کالم نگار محمدفضل الرحمان کے والد تھے ۔مرحو م کو ان کے آبا ئی زکوڑی قبر ستا ن میں سپر د خا ک کر دیا گیا۔ نما ز جنا زہ میں ہر مکتب فکر، گومل یونیورسٹی کے ملازمین ،سرکاری اداروں کے سربراہان، صحافیوں ، تاجران ، علما ئے کرام ، اساتذہ کرام ، وکلا ء کے علا وہ عوام کی کثیر تعدادنے شر کت کی۔ مرحوم مولانا غلا م رسول ڈیر ہ کی ایک علمی شخصیت اور مولانا رسول خان اور مولانا ادریس کاند دہلوی کے شاگر د تھے۔ مر حو م مولانا غلام رسول کی رسم قل ،قرآن خوانی و دعا آج بروز منگل بعد از نما ز عصر پانچ بجے جامعہ مسجد مولانا علائوا لدین میںادا کی جائیگی۔